LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا کویت کی جانب سے 2023 کے دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کا خیرمقدم ایران نے دشمن کیخلاف مزاحمت کی نئی مثال قائم کی: مسعود پزشکیان ہنگو میں چیک پوسٹ پر حملہ:8 دہشتگرد جہنم واصل، ڈی ایس پی سمیت 7 اہلکار شہید پٹرول 75 پیسے فی لٹر سستا، ڈیزل 2 روپے 24 پیسے مہنگا ہوگیا پاکستان اور مصر کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، فلسطینیوں کی حمایت پر اتفاق ٹرمپ انتظامیہ کی ایران پر نئی پابندیاں، 8 تیل بردار جہاز اور 10 ادارے نشانے پر کویتی وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون پر اتفاق ن لیگ خیراتی مینڈیٹ کی حکومت ہے، کشمیر میں ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے: شرجیل انعام میمن کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بند کی جائے: 27 جولائی کے الیکشن فراڈ تھے، بیرسٹر گوہر امریکی مفادات پر حملہ برداشت نہیں، ٹرمپ کا ایران کو سخت جواب دینے کا اعلان حکومت بجلی بلوں، پٹرولیم لیوی کے ذریعے عوام پر مسلسل بوجھ ڈال رہی ہے: حافظ نعیم الرحمان بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک آزاد کشمیر الیکشن میں تاریخی اور بھیانک دھاندلی ہوئی, سابق وزیراعظم فلسطین پر اسرائیلی قبضے تک مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن ممکن نہیں: پاکستان

اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، 548 گرام چرس برآمد

Web Desk

25 December 2025

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ اے ایس ایف اہلکاروں نے بیرونِ ملک جانے والے ایک مسافر کو مشکوک حرکات پر نگرانی میں لیا اور سیکیورٹی چیک کے دوران اس کے جوتوں کی دستی تلاشی لی۔

تلاش کے دوران جوتوں کے تلووں میں نہایت مہارت سے چھپائی گئی چرس برآمد ہوئی، جس کا وزن 548 گرام تھا۔ مسافر اسلام آباد سے ابو ظہبی جا رہا تھا۔

ملزم کو حراست میں لے کر ابتدائی تفتیش مکمل کی گئی اور بعد ازاں منشیات سمیت اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کے حوالے کر دیا گیا۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق یہ کارروائی معمول کی نگرانی کے دوران عمل میں آئی اور ملک کے تمام ایئرپورٹس پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ منشیات اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنایا جا سکے۔