LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا ہدف ویلیو ایڈڈ سمندری خوراک کی برآمدات بڑھانے کیلئے کمیٹی قائم پاکستان کا نئی پالیسی کے تحت ایل پی جی سیکٹر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ ہیوسٹن میں 77ویں سالانہ تھینکس گیونگ پریڈ کا انعقاد؛ گلوکارہ لِزو کی قیادت، پاکستانی فلوٹ بھی توجہ کا مرکز رہا نمازِ جمعہ کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے، جیل جانا ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں: مولانا فضل الرحمان سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے گرفتاری دے دی؛ کارکنوں کو گھروں کو واپس جانے کی ہدایت کویت میں ایرانی ڈرون حملے سے 2 اطالوی شہری ہلاک وزیراعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم ریلیف پر تبادلہ خیال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق قرآن مجید امن، انصاف اور باہمی احترام کے فروغ کیلئے رہنمائی فراہم کرتا ہے: اسحاق ڈار حکومت کیساتھ مذاکرات کامیاب، عوام کو ریلیف مل رہا ہے: حافظ نعیم الرحمان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان اور ملائیشیا کا سنسنی خیز مقابلہ 5-5 گول سے برابر پاکستان کے رانا عرفان نے ورلڈ کپ آف سنوکر کا ٹائٹل جیت لیا پاکستان میں قیمتی پتھروں کی برآمدات بڑھانے کیلئے جامع اصلاحات کا فیصلہ غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، مزید 9 فلسطینی شہید

عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

Web Desk

26 November 2026

عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 47 ڈالر کے اضافے سے 3 ہزار 561 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی مرتب ہوئے، جہاں پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 30 روپے کا اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 636 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 24 ہزار 619 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی دیکھی گئی، جہاں فی تولہ چاندی 166 روپے مہنگی ہو کر 4 ہزار 629 روپے اور دس گرام چاندی 142 روپے کے اضافے سے 3 ہزار 968 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔