ویلیو ایڈڈ سمندری خوراک کی برآمدات بڑھانے کیلئے کمیٹی قائم
Web Desk
26 November 2026
وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری کی زیر صدارت سمندری خوراک (سی فوڈ) کی صنعت اور برآمدات کے فروغ سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ویلیو ایڈڈ سمندری مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جبکہ وزارتِ بحری امور کے فشریز کمشنر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن اس کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ اس وقت ملک کی 578 کمپنیاں سمندری خوراک برآمد کر رہی ہیں، تاہم ان میں سے صرف تین کمپنیاں ویلیو ایڈڈ مصنوعات برآمد کر رہی ہیں، اور سمندری خوراک کی مجموعی برآمدات کا کم از کم پانچ فیصد حصہ ویلیو ایڈڈ مصنوعات پر مشتمل ہونا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ویلیو ایڈڈ سمندری مصنوعات کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، جس کے تحت ماہی گیری کے صوبائی محکموں اور برآمد کنندگان سے مشاورت کی جائے گی اور آگاہی و حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے ایک خصوصی ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا جائے گا،
جبکہ عالمی منڈی میں پاکستانی سمندری مصنوعات کا حصہ بڑھانے کے لیے ملک میں جھینگوں کی افزائش اور آبی زراعت (ایکوا کلچر) کے مراکز کو بھرپور فروغ دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
مریم نواز کی فائرنگ سے زخمی پولیس افسر کو ویڈیو کال، مکمل علاج کی یقین دہانی
26 November 2026
بیوی پر ذہنی و جسمانی تشدد ظلم، حق مہر بھی ملے گا: لاہور ہائیکورٹ
26 November 2026
بلوچستان میں پی سی ایس امتحانات کے مواقع بڑھانے کا فیصلہ
26 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا ہدف
26 November 2026
پاکستان کا نئی پالیسی کے تحت ایل پی جی سیکٹر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ
26 November 2026
ہیوسٹن میں 77ویں سالانہ تھینکس گیونگ پریڈ کا انعقاد؛ گلوکارہ لِزو کی قیادت، پاکستانی فلوٹ بھی توجہ کا مرکز رہا
26 November 2026
نمازِ جمعہ کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے، جیل جانا ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں: مولانا فضل الرحمان
26 November 2026
سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے گرفتاری دے دی؛ کارکنوں کو گھروں کو واپس جانے کی ہدایت
26 November 2026