ویلیو ایڈڈ سمندری خوراک کی برآمدات بڑھانے کیلئے کمیٹی قائم
Web Desk
26 November 2026
وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کی زیرِ صدارت سمندری خوراک (سی فوڈ) کی صنعت اور برآمدات کے فروغ سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ویلیو ایڈڈ سمندری مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کے لیے وزارتِ بحری امور کے فشریز کمشنر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے نشاندہی کی کہ اس وقت ملک کی 578 کمپنیاں سمندری خوراک برآمد کر رہی ہیں تاہم ان میں سے محض تین کمپنیاں ویلیو ایڈڈ مصنوعات برآمد کر رہی ہیں، حالانکہ سمندری خوراک کی مجموعی برآمدات کا کم از کم پانچ فیصد حصہ ویلیو ایڈڈ مصنوعات پر مشتمل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ویلیو ایڈڈ سی فوڈ برآمدات کو فروغ دینے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے جس کے لیے صوبائی محکمہ ماہی گیری اور برآمد کنندگان سے مشاورت کے علاوہ آگاہی اور حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے ایک خصوصی ورکشاپ بھی منعقد کی جائے گی، جبکہ عالمی منڈی میں پاکستانی سمندری مصنوعات کا حصہ بڑھانے کے لیے ملک بھر میں جھینگوں کی افزائش اور آبی زراعت (ایکوا کلچر) کے مراکز کو بھی بھرپور ترقی دی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
26 November 2026
وزیراعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم ریلیف پر تبادلہ خیال
26 November 2026
پاکستان میں قیمتی پتھروں کی برآمدات بڑھانے کیلئے جامع اصلاحات کا فیصلہ
26 November 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
26 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 60 پوائنٹس گرگیا
26 November 2026
فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 500 روپے کمی ریکارڈ
25 November 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
25 November 2026
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
25 November 2026