LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مریم نواز کی فائرنگ سے زخمی پولیس افسر کو ویڈیو کال، مکمل علاج کی یقین دہانی بیوی پر ذہنی و جسمانی تشدد ظلم، حق مہر بھی ملے گا: لاہور ہائیکورٹ بلوچستان میں پی سی ایس امتحانات کے مواقع بڑھانے کا فیصلہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا ہدف ویلیو ایڈڈ سمندری خوراک کی برآمدات بڑھانے کیلئے کمیٹی قائم پاکستان کا نئی پالیسی کے تحت ایل پی جی سیکٹر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ ہیوسٹن میں 77ویں سالانہ تھینکس گیونگ پریڈ کا انعقاد؛ گلوکارہ لِزو کی قیادت، پاکستانی فلوٹ بھی توجہ کا مرکز رہا نمازِ جمعہ کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے، جیل جانا ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں: مولانا فضل الرحمان سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے گرفتاری دے دی؛ کارکنوں کو گھروں کو واپس جانے کی ہدایت کویت میں ایرانی ڈرون حملے سے 2 اطالوی شہری ہلاک وزیراعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم ریلیف پر تبادلہ خیال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق قرآن مجید امن، انصاف اور باہمی احترام کے فروغ کیلئے رہنمائی فراہم کرتا ہے: اسحاق ڈار حکومت کیساتھ مذاکرات کامیاب، عوام کو ریلیف مل رہا ہے: حافظ نعیم الرحمان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان اور ملائیشیا کا سنسنی خیز مقابلہ 5-5 گول سے برابر

پاکستان اور مالدیپ کے درمیان براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا ہدف

Web Desk

26 November 2026

پاکستان اور مالدیپ کے درمیان براہِ راست فضائی رابطوں کا آغاز مئی 2027 میں کرنے کا ہدف مقرر کر لیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے مالدیپ کے وزیر سیاحت و شہری ہوابازی محمد سعید سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سیاحت، سرمایہ کاری اور فضائی و بحری روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری فوڈ ایگ پاکستان 2026 کے موقع پر ہوئی، جس کے دوران دونوں وزرا نے چوتھے گلوبل کوزین شو کا بھی دورہ کیا جہاں دنیا بھر کے روایتی کھانوں اور مختلف ذائقوں کی نمائش جاری ہے۔ جام کمال خان نے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ فضائی اور بحری روابط میں بہتری سے تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا، جبکہ مالدیپ میں پاکستانی غذائی مصنوعات، ادویات، ٹیکسٹائل اور تعمیراتی سامان کی برآمدات کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانا ضروری ہے۔

 

ملاقات میں مالدیپ کی جانب سے پاکستانی سرمایہ کاروں کو حلال سیاحت اور شریعت سے ہم آہنگ ریزورٹس میں سرمایہ کاری کی دعوت پر بھی بات ہوئی، جبکہ طبی سیاحت و صحت کے شعبے میں تعاون، ہوٹلوں کی ضروریات کے مطابق پاکستانی ہنرمند افرادی قوت کی تربیت اور پاکستان، مالدیپ و مشرقی افریقہ کے درمیان بحری تجارتی روابط بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت نے فوڈ ایگ پاکستان 2026 کے تیسرے روز مختلف اسٹالز کا دورہ کیا، غیر ملکی وفود کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں، بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کے اسٹال پر صوبے کی مصنوعات و سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا اور ٹریڈ افسران کو ہدایت کی کہ وہ عالمی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی رسائی بڑھانے، برآمدی رکاوٹوں کی نشاندہی کرنے اور کاروباری اداروں کو عالمی خریداروں سے جوڑنے کے لیے فعال کردار ادا کریں۔