فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 500 روپے کمی ریکارڈ
Web Desk
25 November 2026
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی مرتب ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں پاکستان میں سونے اور چاندی کے نرخوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 115 ڈالر کی کمی کے ساتھ 3 ہزار 514 ڈالر کی سطح پر آ گئی جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 860 روپے کی کمی واقع ہوئی، اور اس کمی کے باعث فی تولہ سونے کے نرخ کم ہو کر 3 لاکھ 73 ہزار 936 روپے جبکہ دس گرام سونے کے نرخ 3 لاکھ 20 ہزار 589 روپے پر آ گئے۔ دوسری جانب سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی مندی دیکھی گئی اور فی تولہ چاندی کی قیمت 224 روپے کمی کے ساتھ 4 ہزار 463 روپے کی سطح پر آ گئی۔
متعلقہ عنوانات
ویلیو ایڈڈ سمندری خوراک کی برآمدات بڑھانے کیلئے کمیٹی قائم
26 November 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
26 November 2026
وزیراعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم ریلیف پر تبادلہ خیال
26 November 2026
پاکستان میں قیمتی پتھروں کی برآمدات بڑھانے کیلئے جامع اصلاحات کا فیصلہ
26 November 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
26 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 60 پوائنٹس گرگیا
26 November 2026
ویلیو ایڈڈ سمندری خوراک کی برآمدات بڑھانے کیلئے کمیٹی قائم
26 November 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
25 November 2026