عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
Web Desk
26 November 2026
عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 47 ڈالر کے اضافے سے 3 ہزار 561 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی مرتب ہوئے، جہاں پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 30 روپے کا اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 636 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 24 ہزار 619 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی دیکھی گئی، جہاں فی تولہ چاندی 166 روپے مہنگی ہو کر 4 ہزار 629 روپے اور دس گرام چاندی 142 روپے کے اضافے سے 3 ہزار 968 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
26 November 2026
وزیراعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم ریلیف پر تبادلہ خیال
26 November 2026
پاکستان میں قیمتی پتھروں کی برآمدات بڑھانے کیلئے جامع اصلاحات کا فیصلہ
26 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 60 پوائنٹس گرگیا
26 November 2026
ویلیو ایڈڈ سمندری خوراک کی برآمدات بڑھانے کیلئے کمیٹی قائم
26 November 2026
فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 500 روپے کمی ریکارڈ
25 November 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
25 November 2026
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
25 November 2026