ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
Web Desk
23 November 2026
پاکستان شاہینز کے کپتان عبدالصمد نے کہا ہے کہ بھارت اے کے خلاف میچ میں ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا۔
کپتان عبدالصمد نے کہا کہ معاذ صداقت، حسن نواز اور شامل حسین نے اچھی بیٹنگ کی، جبکہ بیٹنگ کرتے وقت ذہن میں 300 سے زائد رنز بنانے کا ہدف تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بولرز نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کے باعث ٹیم کو کامیابی حاصل ہوئی۔
واضح رہے کہ اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے گروپ بی کے اہم مقابلے میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کی ٹیم کو 48 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح حاصل کر لی ہے۔ 314 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 265 رنز بنا سکی تھی، جہاں بھارت کی جانب سے تلک ورما اور ابھیشیک شرما 70، 70 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ شہباز احمد نے 56 اور سوریا ونشی نے 11 رنز اسکور کیے تھے۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026
جوش ہیزل ووڈ نے پیٹ کمنز کو کپتانی سے ہٹانے پر ٹیم چھوڑنے کا عندیہ دے دیا
21 November 2026