لاہور کے جناح ہسپتال میں پہلی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری
Web Desk
21 November 2026
لاہور کے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جدید کارڈیک سرجری کی سہولت کا باقاعدہ عملی آغاز ہو گیا ہے، جہاں پہلی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری کے دوران 28 سالہ نوجوان عدیل عباس کے دل کا خراب والو کامیابی سے تبدیل کر دیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریض کی پہلی آورٹک والو ریپلیسمنٹ (اے وی آر) سرجری معروف کارڈیو تھوریسک سرجن ڈاکٹر حسنات احمد خان کی سربراہی میں انجام دی گئی۔
آئی ڈیپ (IDAP) کے تعمیر کردہ اسٹیٹ آف دی آرٹ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جدید طبی آلات اور سہولیات کے ساتھ پیچیدہ امراضِ قلب کے علاج کا سلسلہ جاری ہے۔ 250 بستروں پر مشتمل یہ جدید کارڈیک اسپتال پنجاب میں امراضِ قلب کے علاج کے ایک اہم اور نمایاں مرکز کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔
صوبائی وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق کے مطابق آئندہ ہفتے ایک 40 سالہ خاتون مریضہ کے ایٹریل سیپٹل ڈیفیکٹ (اے ایس ڈی) کی سرجری کی جائے گی، جبکہ دو مریضوں کی کورونری آرٹری بائی پاس سرجریز (سی اے بی جی) بھی شیڈول ہیں۔
خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں نئے کارڈیک اسپتالوں کے قیام کے ذریعے امراضِ قلب میں مبتلا مریضوں کو بین الاقوامی معیار کی جدید طبی سہولیات بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
قازقستان میں تیزی سے پھیلنے والی پراسرار بیماری کی اطلاعات، سرکاری تفصیلات طلب
22 November 2026
دبئی میں جوڑوں کے امراض سے متعلق سالانہ طبی کانفرنس شروع، 200 سے زائد ماہرین شریک
22 November 2026
دبئی میں مستحق مریضوں کے مفت علاج کیلئے تداوی ہیلتھ کیئر گروپ اور دارالبر سوسائٹی میں معاہدہ
22 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
کینگرو کیئر قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی اموات کا خطرہ کم کر سکتا ہے: تحقیق
19 November 2026
جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ
17 November 2026
ادویات کی بارکوڈنگ اور سیریلائزیشن لازمی قرار، ڈریپ کا اہم فیصلہ
17 November 2026
الزائمرز کی علامات بیماری سے 10 سال پہلے ظاہر ہو سکتی ہیں: نئی تحقیق
17 November 2026