الزائمرز کی علامات بیماری سے 10 سال پہلے ظاہر ہو سکتی ہیں: نئی تحقیق
Web Desk
17 November 2026
امریکا کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے محققین کی ایک نئی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ الزائمر کی بیماری دماغ میں یادداشت متاثر ہونے سے تقریباً ایک دہائی پہلے ہی اپنے اثرات دکھانا شروع کر سکتی ہے، اور محققین نے دماغ کے دو ایسے حصوں ’انٹورائنل کارٹیکس‘ اور ’امیگڈالا‘ کی نشاندہی کی ہے جہاں یادداشت اور جذبات کو کنٹرول کرنے والے ان حصوں میں بافتوں کی کمی کا عمل ہپوکیمپس سے بھی پہلے شروع ہو جاتا ہے۔ سیکڑوں دماغی اسکینز کا جائزہ لینے کے بعد سائنس دانوں نے یہ نتائج اخذ کیے ہیں جو الزائمر کے آغاز اور اس کی نشوونما کو سمجھنے میں اہم مددگار ثابت ہوں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے مستقبل میں ڈاکٹروں کے لیے الزائمر کی تشخیص اس وقت ممکن ہو سکے گی جب مریض میں یادداشت کی خرابی یا دیگر واضح علامات ظاہر نہ ہوئی ہوں، جس سے بیماری کی ابتدائی شناخت اور علاج کے ذریعے دماغ کو شدید نقصان سے بچانے کے نئے راستے کھل سکیں گے
متعلقہ عنوانات
ناکافی نیند خواتین میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ بڑھا سکتی ہے، تحقیق
17 November 2026
دمہ اور پھیپھڑوں کے مریضوں میں فلو سے موت کا خطرہ سات گنا زیادہ ہونے کا انکشاف
17 November 2026
پی ایم ڈی سی نے رجسٹرڈ ڈاکٹرز کے لیے اہم الرٹ جاری کردیا
16 November 2026
انسداد پولیو مہم میں 97 فیصد بچوں کو بچاؤ کے قطرے پلائے: چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا
16 November 2026
غیر محتاط الزام تراشی انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے: صدر، وزیر اعظم
16 November 2026
نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال
15 November 2026
خیبر پختونخوا میں طبی سہولیات کا فقدان، 4 کروڑ سے زائد آبادی کے لیے صرف 8 ہزار ڈاکٹر دستیاب
15 November 2026
روسی کینسر ویکسین کے حوصلہ افزا نتائج، مریض کے 4 ماہ سے کوئی نئی رسولی سامنے نہیں آئی
15 November 2026