LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل

پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز

Web Desk

20 November 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ارکانِ صوبائی اسمبلی پیر محمد اشرف رسول اور خرم خان ورک نے ملاقات کی ہے، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے سماجی پروگراموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ارکانِ اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ضلع شیخوپورہ کے عوامی مسائل، بنیادی ضروریات اور علاقے کو درپیش مشکلات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ انہوں نے شیخوپورہ میں جاری بیوٹیفکیشن منصوبوں پر مقامی عوام کے پرجوش اور مثبت ردعمل سے بھی وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا، جبکہ شہر میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں کی تکمیل اور اجرا پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن اسپتال اور کینسر سینٹر قائم کرنا چاہتی ہے، کیونکہ عوام کو جدید اور بہترین طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہمارا بنیادی عزم ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ بیوٹیفکیشن منصوبوں کی تکمیل سے صوبے کے شہروں کی شکل و صورت بدل گئی ہے، اور عوام کو بہتر شہری سہولیات کی فراہمی سمیت شہروں کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی فلاح و بہبود، صحت کی سہولیات میں بہتری اور جامع ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے پنجاب کے تمام اضلاع میں یکساں ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔