جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ
Web Desk
17 November 2026
اندرونِ سندھ کے ضلع جامشورو کے علاقے گاؤں سرائی سولنگی میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وباء پھوٹ پڑی ہے، جہاں ایک ہی گاؤں میں اس موذی مرض میں مبتلا ہونے والے 40 افراد سامنے آ گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) جامشورو پیر منظور چانڈیو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تمام 40 کیسز ایک ہی گاؤں سرائی سولنگی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈی ایچ او جامشورو نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ گاؤں میں ہنگامی بنیادوں پر ایک خصوصی میڈیکل کیمپ قائم کر دیا ہے، جہاں تمام متاثرہ افراد کو طبی امداد اور ضروری ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ڈی ایچ او نے مزید بتایا کہ بیماری کے اسباب اور آلودگی کی وجوہات کا حتمی تعین کرنے کے لیے گاؤں سے پینے کے پانی کے دو الگ الگ نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں، جنہیں تفصیلی تجزیے اور لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ آیا یہ بیماری پانی کے آلودہ ہونے کی وجہ سے پھیلی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل
17 November 2026
ایران نے ’’ڈرٹی بم‘‘ سے متعلق امریکی میڈیا کی رپورٹس مسترد کردیں
17 November 2026
امریکا کا ایران پر واشنگٹن میں ڈرٹی بم حملے کی منصوبہ بندی کا الزام
17 November 2026
کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار
17 November 2026
پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
17 November 2026
مکہ دفاعی معاہدے کو ادارہ جاتی شکل دینے کیلئے نومبر میں اہم اجلاس ہوگا، ہاکان فیدان
17 November 2026
گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ
17 November 2026
عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن
17 November 2026