جوش ہیزل ووڈ نے پیٹ کمنز کو کپتانی سے ہٹانے پر ٹیم چھوڑنے کا عندیہ دے دیا
Web Desk
21 November 2026
آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ نے بال ٹیمپرنگ تنازع میں قومی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر انہیں کپتانی سے ہٹایا گیا تو وہ خود بھی ٹیم میں اپنے مستقبل پر نظرِ ثانی کر سکتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جوش ہیزل ووڈ نے 2018ء کے دورۂ جنوبی افریقا کے دوران پیش آنے والے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سے متعلق اپنے پرانے مؤقف کا اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں سینڈ پیپر کے استعمال یا گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے کسی بھی منصوبے کا کوئی علم نہیں تھا۔
جوش ہیزل ووڈ نے کہا کہ گزشتہ چند روز سے مختلف حلقوں کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز کو بلاجواز تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، تاہم وہ پوری مضبوطی کے ساتھ اپنے کپتان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
فاسٹ بولر کے مطابق پیٹ کمنز نے گزشتہ پانچ سے چھ برسوں کے دوران آسٹریلوی ٹیم کو بہترین انداز میں متحد رکھا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ مستقبل میں ماضی جیسا کوئی ناخوشگوار واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ دورہ پاکستان کے اختتام پر مہمان ٹیم کے اعزاز میں پُروقار عشائیہ
21 November 2026
پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا
21 November 2026
محمد عباس رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے
21 November 2026
آئی ایل ٹی 20 کا پانچواں سیزن کل سے شروع، بابراعظم اور شاداب خان مرکز نگاہ
20 November 2026
پاکستان نے حیران تو نہیں کیا لیکن ان کی بولنگ اچھی رہی، کوشال مینڈس
20 November 2026
پہلی اننگز میں سری لنکا کو 92 رنز پر آؤٹ کرنا ٹرننگ پوائنٹ تھا: بابر اعظم
20 November 2026
پاکستان ایشیا کپ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا نیا چیمپئن بن گیا
20 November 2026
پنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے سری لنکا کے خلاف سیریز 0-1 سے جیت لی
20 November 2026