LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل 9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی

چین میں نوجوان نے اپنے تحائف کی واپسی کیلئے منگیتر پر مقدمہ کر دیا

Web Desk

23 December 2025

چین میں نوجوان نے اپنے منگیتر کے زیادہ کھانے کھانے پر عدالت سے رجوع کر لیا۔ اور منگیتر کو دیئے گئے تحائف کی واپسی کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے صوبے ہیلونگ جیانگ میں ایک عجیب و غریب مقدمہ سامنے آیا۔ جس نے سوشل میڈیا پر سب کو حیران کر دیا ہے۔ منگیتر کے زیادہ کھانا کھانے پر نوجوان نے منگنی ختم کرتے ہوئے اخراجات کی واپسی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔

چینی شہری ہی نے عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کی منگیتر وانگ حد سے زیادہ کھانا کھاتی ہے۔ جس کی وجہ سے اس کے خاندانی کاروبار کو نقصان پہنچا اور وہ خود بھی اس سے ناخوش ہے۔

رپورٹ کے مطابق نوجوان ہی اور وانگ کی ملاقات ایک رشتہ کروانے والے شخص کے ذریعے ہوئی تھی۔ ملاقات میں دونوں نے ایک دوسرے کو پسند کیا جس کے بعد منگنی ہوگئی۔ مقامی روایات کے مطابق ہی کے خاندان نے وانگ کے خاندان کو 20 ہزار یوان بطور منگنی ادا کیے۔

بعدازاں دونوں خاندانی کاروبار سنبھالنے کے لیے شمالی چین کے صوبے ہیبی منتقل ہو گئے۔ جہاں ہی کے خاندان کا مالاٹانگ ریستوران تھا، جو چین کا ایک مقبول اسٹریٹ فوڈ ہے۔ وانگ نے 6 ماہ تک ریستوران میں کام کیا تاہم اس دوران دونوں کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہونا شروع ہو گئی۔

ہی کا کہنا تھا کہ ریستوران منتقل ہونے کے بعد وانگ کا رویہ بدل گیا تھا۔ اور وہ صرف آسان کام کرتی تھی۔ روزانہ گاہکوں کے لیے تیار کیا گیا کھانا خود کھا لیتی۔ جس سے کاروبار اور خاندان دونوں متاثر ہوئے۔