LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت

پاکستان بنگلا دیش کو ہرا کر پہلی بار ساف فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

Web Desk

15 November 2026

پاکستان قومی فٹبال ٹیم نے کھیلوں کی تاریخ میں ایک نیا سنہری باب رقم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ ساف (SAFF) فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، سنسنی خیز سیمی فائنل مقابلے میں پاکستان نے میزبان بنگلا دیش کو ایک صفر سے شکست دے کر فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنا لی۔

بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس اہم سیمی فائنل میں میزبان بنگلا دیش کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر شائقین کی بھرپور حمایت حاصل تھی اور میزبان ٹیم نے میچ کے بیشتر حصے میں گیند پر زیادہ قبضہ بھی برقرار رکھا، تاہم پاکستانی کھلاڑیوں نے غیر معمولی نظم و ضبط اور شاندار دفاعی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیش کے متعدد خطرناک حملے ناکام بنا دیے۔

مقابلہ آخری لمحات تک انتہائی سنسنی خیز رہا، تاہم میچ کے 86ویں منٹ میں پاکستان کے عبدالصمد نے شاندار انفرادی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف دفاعی کھلاڑیوں کو چکمہ دیا اور بائیں پاؤں کی زوردار کک سے گیند کو جال میں پہنچا کر پاکستان کو ایک صفر کی فیصلہ کن برتری دلا دی۔

میچ کے آخری منٹوں میں بنگلا دیش کی ٹیم نے مقابلہ برابر کرنے کے لیے بھرپور دباؤ ڈالا اور تابڑ توڑ حملے کیے، لیکن پاکستانی دفاعی لائن اور گول کیپر نے سیسہ پلائی دیوار بن کر حریف ٹیم کو گول کرنے کا کوئی موقع نہ دیا۔ دورانِ میچ سٹیڈیم میں تماشائیوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی کے ناخوشگوار واقعات بھی پیش آئے، لیکن شدید دباؤ اور نامساعد ماحول کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے اعصاب پر مکمل قابو رکھا اور 0-1 سے تاریخی فتح اپنے نام کر لی۔

یاد رہے کہ ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو کی کوچنگ میں شاندار کارکردگی دکھانے والی پاکستان ٹیم اب ساف چیمپئن شپ کا اپنا پہلا ٹائٹل جیتنے سے محض ایک قدم کی دوری پر ہے، جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز فائنل مقابلہ 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔