ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ
Web Desk
15 November 2026
ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ایرو اسپیس فورس نے بحرین کے الرفاع ہیلی کاپٹر بیس پر نصب امریکی فضائی دفاعی ریڈار سسٹم کو چھ ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے پر جاری بیان کے بعد خلیجی ملک بحرین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ستمبر کے بعد پہلی مرتبہ ممکنہ خطرات سے متعلق دو الگ الگ انتباہات جاری کیے، جبکہ بحرینی وزارتِ داخلہ نے شہریوں سے پُرسکون رہنے اور افواہوں سے بچنے کے لیے معلومات کی تصدیق صرف سرکاری ذرائع و چینلز سے کرنے کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، حوثی حملوں اور ایران کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے پیشِ نظر سعودی عرب میں قائم امریکی سفارت خانے نے خطے میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انہیں اضافی احتیاط برتنے، چوکنا رہنے اور بدلتے ہوئے حالات پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ
15 November 2026
یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ
15 November 2026
اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ
15 November 2026
جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع
15 November 2026
امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار
15 November 2026
اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا
15 November 2026
امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت
15 November 2026
نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل
15 November 2026