اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان
Web Desk
15 November 2026
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پنجاب کی آبادی ملک کی نصف آبادی سے زیادہ ہے اور اگر پنجاب جاگ جائے تو پورے ملک میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے، جبکہ اب وقت آ چکا ہے کہ جماعتِ اسلامی پنجاب میں ایک بڑی سیاسی جماعت اور ملک بھر میں بڑی پارلیمانی قوت بن کر سامنے آئے۔ لاہور میں ’کل پنجاب اجتماعِ ذمہ داران‘ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے مؤقف اختیار کیا کہ ملک کا سیاسی، سماجی اور معاشی نظام چند طاقتور ہاتھوں میں یرغمال ہے جہاں کبھی آر ٹی ایس بٹھا کر اور کبھی فارم 47 کے ذریعے عوام پر حکومتیں مسلط کی جاتی ہیں، جبکہ ان کے بقول اسٹیبلشمنٹ جہاز بھر بھر کر الیکٹ ایبلز کو سیاسی جماعتوں میں شامل کراتی ہے اور گزشتہ 80 برس سے اسی سائے تلے جماعتیں قوم پر مسلط کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روایتی سیاسی جماعتوں کی باہمی لڑائی عوامی فلاح کے بجائے ذاتی مفادات اور کلٹ، جاگیرداری و سرمایہ داری کے تحفظ کے لیے ہوتی ہے اور ان کے پاس عوامی مسائل کا کوئی حل موجود نہیں، اس لیے رائے عامہ کو ہموار کرتے ہوئے عدل و انصاف پر مبنی نظام قائم کرنے اور حقیقی تبدیلی لانے کے لیے جماعتِ اسلامی ہی واحد مؤثر آپشن ہے۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس
15 November 2026
شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت
15 November 2026
خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی
15 November 2026
نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال
15 November 2026
پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں
15 November 2026
پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز
15 November 2026
ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ
15 November 2026
سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ
15 November 2026