خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی
Web Desk
15 November 2026
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے الزام عائد کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کی متعدد سیاسی شخصیات نے کوہاٹ میں سرگرم ایک مبینہ بدنامِ زمانہ جرائم پیشہ گروہ کو باقاعدہ تحفظ فراہم کر رکھا تھا جس کے عوض بھتہ وصول کیا جاتا تھا۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اختیار ولی خان نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیرِ قانون آفتاب عالم کے حلقے جنگل خیل میں سرگرم اس گروہ کی سرپرستی کرنے والوں میں تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی شہریار آفریدی، سینیٹر خرم ذیشان، گمبٹ کے تحصیل چیئرمین ساجد اقبال، پیپلز پارٹی کے رکنِ اسمبلی امجد آفریدی، سابق تحصیل چیئرمین احسان، جمعیت علمائے اسلام کے سابق رہنما سیف اللہ، سابق ضلعی امیدوار نسیم آفریدی اور سابق صوبائی اسمبلی امیدوار ایڈووکیٹ اعظم شامل ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بھائی نوید اور سینیٹر خرم ذیشان کے قریبی عزیز اظہر بخاری کا نام بھی لیتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر امجد آفریدی سے منسلک ایک دوسرے گروہ کے افراد بھی اس مبینہ نیٹ ورک کا حصہ تھے، جہاں مختلف سیاسی شخصیات نے مل کر گروہ کو تحفظ فراہم کرنے اور بھتے کی رقم وصول کر کے آگے پہنچانے کا پورا نظام قائم کر رکھا تھا۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس
15 November 2026
شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت
15 November 2026
اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان
15 November 2026
نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال
15 November 2026
پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں
15 November 2026
پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز
15 November 2026
ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ
15 November 2026
سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ
15 November 2026