LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت

محمد یوسف اور ثناء میر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل

Web Desk

15 November 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ کے لیے غیر معمولی خدمات اور شاندار کارکردگی کے اعتراف میں سابق کپتان محمد یوسف اور سابق ویمن کپتان ثناء میر کو ’پی سی بی ہال آف فیم 2025ء‘ میں شامل کر لیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق محمد یوسف کا انتخاب آزادانہ اور شفاف ووٹنگ کے ذریعے کیا گیا جبکہ ثناء میر کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت کی بنیاد پر پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بنایا گیا ہے؛ محمد یوسف نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے 381 میچز میں 17 ہزار 300 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 2006ء میں ایک کیلنڈر سال کے دوران 1788 ٹیسٹ رنز بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا، جبکہ ثناء میر نے 226 انٹرنیشنل میچز میں 240 وکٹیں اور 2432 رنز اسکور کیے اور ان کی قیادت میں قومی ویمن ٹیم نے 2010ء اور 2014ء کے ایشین گیمز میں طلائی تمغے جیتے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دونوں لیجنڈز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محمد یوسف اور ثناء میر نے ہمیشہ فخر کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کر کے ملکی کرکٹ میں منفرد مقام بنایا؛ واضح رہے کہ ان دونوں کھلاڑیوں سے قبل عبدالقادر، عبدالحفیظ کاردار، فضل محمود، حنیف محمد، عمران خان، انضمام الحق، جاوید میانداد، مصباح الحق، مشتاق محمد، سعید انور، وسیم اکرم، وقار یونس، یونس خان اور ظہیر عباس سمیت 14 عظیم کرکٹرز اس فہرست کا حصہ بن چکے ہیں۔