LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل دہشت گردی کا جرم ثابت، سعودی عرب میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون یوکرین کی نیٹو رکنیت کے بدلے ڈونباس سے دستبرداری کی امریکی تجویز، زیلنسکی کا بڑا انکشاف فورک لفٹ مشینیں اسرائیلی فوج کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف، جاپانی کمپنی نے تحقیقات شروع کر دیں غزہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی تنظیموں کو فوری رسائی دی جائے، یورپی یونین شام میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا سعودی فوجی اتحاد کا حوثیوں کے مزید 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ

Web Desk

15 November 2026

پاکستان نے ریاستِ فلسطین کے اعلانِ آزادی کی 38ویں سالگرہ کے موقع پر فلسطین کی حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے فلسطینی ہم منصب محمود عباس کے نام تہنیتی خط میں فلسطینی قیادت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور فلسطین کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں کو انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ صدرِ مملکت نے فلسطینی عوام کو درپیش مشکلات پر مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پائیدار امن، آزادی اور وقار کے لیے ان کی امنگوں اور ایک آزاد، خودمختار، قابلِ عمل اور متصل فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے پاکستان کی اصولی حمایت دہرائی۔ دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں دفترِ خارجہ نے بھی واضح کیا کہ حکومت اور پاکستانی عوام اس اہم موقع پر فلسطینیوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت پر ثابت قدم ہیں اور اپنے اصولی مؤقف پر قائم رہیں گے۔