اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ
Web Desk
15 November 2026
جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں ایک اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ ’عزالدین القسام بریگیڈز‘ کے سینئر کمانڈر سمیر محمود ابو یونس (معروف بہ ابو محمود) شہید ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں حماس کے ایک سینئر کمانڈر کو نشانہ بنانے کے دعوے کے بعد طبی ذرائع اور غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بسال نے تصدیق کی کہ خان یونس کے علاقے المواسی میں ایک سڑک پر ہونے والے اس فضائی حملے میں 53 سالہ سمیر ابو یونس کی لاش برآمد کر لی گئی ہے جبکہ دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بعد ازاں عزالدین القسام بریگیڈز نے اپنے بیان میں سمیر ابو یونس کی شہادت کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تنظیم کی جنرل ملٹری کونسل کے رکن اور رفح بریگیڈ کے کمانڈر تھے، جنہوں نے 1991 میں القسام بریگیڈز میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ اس کے اولین ارکان میں شمار ہوتے تھے۔
متعلقہ عنوانات
سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ
15 November 2026
یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ
15 November 2026
جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع
15 November 2026
امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار
15 November 2026
اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا
15 November 2026
امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت
15 November 2026
نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل
15 November 2026
دہشت گردی کا جرم ثابت، سعودی عرب میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی
15 November 2026