شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت
Web Desk
15 November 2026
بلوچستان کے ضلع نوشکی کے قریب مادرِ وطن کا دفاع کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر عمر ناصر منہاس اور حوالدار محمد عدنان خان کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نمازِ جنازہ میں وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام، فوجی جوانوں اور شہداء کے اہلِ خانہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جبکہ دونوں شہداء نے 14 نومبر کو ضلع نوشکی کے قریب فرض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم شہداء کی اس عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے اور ان کی بہادری، فرض شناسی اور وطن سے غیر متزلزل وابستگی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے، جبکہ دونوں شہداء کے جسدِ خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے ہیں جہاں انہیں مکمل فوجی اعزازات کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس
15 November 2026
اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان
15 November 2026
خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی
15 November 2026
نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال
15 November 2026
پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں
15 November 2026
پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز
15 November 2026
ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ
15 November 2026
سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ
15 November 2026