ماسکو میں ڈائمنڈ بٹر فلائی فلم ایوارڈز، روسی فلم ’’اگست‘‘ نے 10 لاکھ ڈالر کا اعزاز جیت لیا
Web Desk
13 November 2026
روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقدہ دوسرے بین الاقوامی یوریشیائی فلم ایوارڈز ’’ڈائمنڈ بٹر فلائی‘‘ کی رنگا رنگ تقریب میں پاکستانی فلم ’’میرا لیاری‘‘ کی اداکارہ دنانیر مبین نے بہترین اداکارہ کا بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر کے ملک کا نام روشن کر دیا، جس پر انہیں یادگاری ٹرافی کے ساتھ ڈھائی لاکھ امریکی ڈالر مالیت کا پانچ قیراط کا قیمتی ہیرا بھی پیش کیا گیا۔ معروف روسی فلم ساز نکیتا میخالکوف کے تھیٹر ’’ورکشاپ 12‘‘ میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں پاکستان سمیت 19 ممالک کی 41 فلموں نے حصہ لیا، جبکہ تقریب کا سب سے بڑا اعزاز روسی فلم ’’اگست‘‘ نے حاصل کیا جس کے تخلیق کاروں کو دس لاکھ امریکی ڈالر مالیت کا دس قیراط کا ہیرا دیا گیا۔ تقریب سے روسی صدر ولادیمیر پوتن نے خصوصی ویڈیو پیغام میں ثقافتی تعاون کو سراہا جبکہ روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا اور ماسکو میں تعینات پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اس عالمی پلیٹ فارم پر پاکستان کی کامیاب نمائندگی پر مسرت کا اظہار کیا۔
متعلقہ عنوانات
ورلڈ کلچر فیسٹیول میں ہر ثقافت موجود، آرٹس کونسل کراچی گلدستہ بن گیا: آئی جی سندھ
13 November 2026
رونالڈو کا فٹبال کے بعد ٹی وی انڈسٹری میں قدم، پہلی سیریز کی پروڈکشن شروع
13 November 2026
پاکستانی فلم ’’میرا لیاری‘‘ کی اداکارہ دنانیر مبین نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا
13 November 2026
شارجہ کتاب میلے میں عمان کا روایتی ’’رزفہ‘‘ رقص، خصوصی نظم پیش
12 November 2026
کراچی میں تیسرے ورلڈ کلچرل فیسٹیول کے تحت بین الاقوامی آرٹ نمائش کا افتتاح
12 November 2026
قرآنی آیت کندہ ہار پہننے پر بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور اسٹائلسٹ کو قانونی نوٹس جاری
12 November 2026
وہاج علی کے سر پر شہرت سوار نہیں ہوئی، آج بھی پہلے جیسے عاجز ہیں: امر خان
12 November 2026
ثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی
12 November 2026