ورلڈ کلچر فیسٹیول میں ہر ثقافت موجود، آرٹس کونسل کراچی گلدستہ بن گیا: آئی جی سندھ
Web Desk
13 November 2026
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام جاری تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول کی ثقافتی سرگرمیاں عروج پر ہیں، جہاں انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو نے آرٹس کونسل کا دورہ کر کے فیسٹیول کے انتظامات اور مختلف سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر آئی جی سندھ نے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے فیسٹیول میں شرکت کے لیے آئے ہوئے بچوں اور نوجوانوں سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ وہ آرٹس کونسل کراچی کی خدمات کے مداح ہیں کیونکہ صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کی یہ بڑی خوبی ہے کہ وہ ثقافت کے ذریعے پورے پاکستان کو متحد کرتے ہیں۔ جاوید عالم اوڈھو نے مزید کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ دنیا بھر کے فنکار آج کراچی میں موجود ہیں اور آرٹس کونسل ایک ایسا گلدستہ بن چکا ہے جہاں ہر ثقافت کی جھلک نمایاں ہے، جبکہ فیسٹیول میں شریک تمام غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی کا ہر طرح سے خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ماسکو میں ڈائمنڈ بٹر فلائی فلم ایوارڈز، روسی فلم ’’اگست‘‘ نے 10 لاکھ ڈالر کا اعزاز جیت لیا
13 November 2026
رونالڈو کا فٹبال کے بعد ٹی وی انڈسٹری میں قدم، پہلی سیریز کی پروڈکشن شروع
13 November 2026
پاکستانی فلم ’’میرا لیاری‘‘ کی اداکارہ دنانیر مبین نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا
13 November 2026
شارجہ کتاب میلے میں عمان کا روایتی ’’رزفہ‘‘ رقص، خصوصی نظم پیش
12 November 2026
کراچی میں تیسرے ورلڈ کلچرل فیسٹیول کے تحت بین الاقوامی آرٹ نمائش کا افتتاح
12 November 2026
قرآنی آیت کندہ ہار پہننے پر بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور اسٹائلسٹ کو قانونی نوٹس جاری
12 November 2026
وہاج علی کے سر پر شہرت سوار نہیں ہوئی، آج بھی پہلے جیسے عاجز ہیں: امر خان
12 November 2026
ثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی
12 November 2026