LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی نوابشاہ میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات یو اے ای کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق پاکستان کے معدنی شعبے میں اہم پیش رفت، تانبے اور سونے کی تلاش کا معاہدہ طے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، بارش اور برفباری کا امکان، الرٹ جاری درہ آدم خیل سے لاہور اسلحہ لانے والا غیر قانونی نیٹ ورک بے نقاب، 8 ملزم گرفتار یوکرین کے معاملے پر یورپ کو واضح اور متحدہ مؤقف اختیار کرنا ہوگا: میکرون ملک بھر کی عدالتوں میں ویمن فیسیلی ٹیشن سینٹرز کے قیام کا فیصلہ یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششیں تیز، کشنر اور وٹکوف کی ماسکو میں پیوٹن سے ملاقات شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی ملاقات، تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق خاندانی مقدمات کی ای فائلنگ کا آزمائشی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کوہستان مالیاتی سکینڈل: ایک اور ملزم نے پلی بارگین کی درخواست دیدی ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑی تبدیلی: این ویڈیا (NVIDIA) کے بانی اور سی ای او جینسن ہوانگ مستعفی، کولیٹ کریس عبوری سربراہ مقرر نئے صوبوں پر ریفرنڈم کرالیں، عوام نہیں چاہتے تو نہ بنائیں: محسن نقوی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی آمد، زیرِ علاج شاہ محمود قریشی کی عیادت کی

شارجہ کتاب میلے میں عمان کا روایتی ’’رزفہ‘‘ رقص، خصوصی نظم پیش

Web Desk

12 November 2026

شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر کے 45ویں ایڈیشن میں سلطنتِ عمان کے فنکاروں نے روایتی ثقافتی رقص اور خصوصی شاعرانہ پیشکش کے ذریعے شارجہ کے حکمران اور سپریم کونسل کے رکن عزت مآب شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی کو منفرد خراجِ تحسین پیش کیا۔ شارجہ بک اتھارٹی کے مطابق عمان کے معروف ثقافتی گروپ ’’بن داؤد للفنون الشعبیہ‘‘ نے روایتی لباس میں ملبوس ہو کر مشترکہ خلیجی فن ’’رزفہ‘‘ کا شاندار مظاہرہ کیا اور عمانی شاعر ناصر البادی کی خصوصی نظم ’’سلام لک یا شیخ سلطان‘‘ (سلام ہو آپ پر شیخ سلطان) پیش کی، جس میں حاکمِ شارجہ کی خدمات اور عمانی عوام کی جانب سے ان کے لیے عقیدت و احترام کے جذبات اجاگر کیے گئے۔ واضح رہے کہ رواں سال شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر میں سلطنتِ عمان کو مہمانِ اعزاز کی حیثیت حاصل ہے، جہاں عمانی ادب، تاریخ اور ثقافت کو اجاگر کرنے والی اس پیشکش نے کتاب میلے کے زائرین کی بھرپور توجہ حاصل کی اور دونوں برادر خلیجی ممالک کے گہرے ثقافتی رشتوں کی عکاسی کی۔