رونالڈو کا فٹبال کے بعد ٹی وی انڈسٹری میں قدم، پہلی سیریز کی پروڈکشن شروع
Web Desk
13 November 2026
پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کھیل کے میدان سے باہر ایک نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے اپنی پہلی ٹی وی سیریز ’’Day 1s‘‘ کی پروڈکشن شروع کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مداحوں کو اس منصوبے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی پہلی ٹی وی سیریز کی تیاری شروع ہو گئی ہے اور اس کی مزید تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔ فٹبال کی دنیا کے پس منظر میں بنائی جانے والی یہ ڈرامہ سیریز ایک بڑی فٹبال ایجنسی کے کاروباری معاملات، طاقت کی کشمکش، معاہدوں اور باہمی تعلقات کے گرد گھومتی ہے، جسے رونالڈو اور برطانوی فلم ساز میتھیو وان کی 2025ء میں قائم کردہ مشترکہ پروڈکشن کمپنی تیار کر رہی ہے۔ اس سیریز میں معروف اداکار ڈیمین لیوس مرکزی فٹبال ایجنٹ اسٹینلے ڈالٹن کا کردار نبھائیں گے، جبکہ سابق فرانسیسی فٹبالر تھیری ہنری اور برطانوی ریپر ڈیو بھی اس منصوبے سے وابستہ ہیں، اور توقع ہے کہ ایگزیکٹو پروڈیوسر کی حیثیت سے کام کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو بھی پہلی مرتبہ کسی اسکرپٹڈ ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
ورلڈ کلچر فیسٹیول میں ہر ثقافت موجود، آرٹس کونسل کراچی گلدستہ بن گیا: آئی جی سندھ
13 November 2026
ماسکو میں ڈائمنڈ بٹر فلائی فلم ایوارڈز، روسی فلم ’’اگست‘‘ نے 10 لاکھ ڈالر کا اعزاز جیت لیا
13 November 2026
پاکستانی فلم ’’میرا لیاری‘‘ کی اداکارہ دنانیر مبین نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا
13 November 2026
شارجہ کتاب میلے میں عمان کا روایتی ’’رزفہ‘‘ رقص، خصوصی نظم پیش
12 November 2026
کراچی میں تیسرے ورلڈ کلچرل فیسٹیول کے تحت بین الاقوامی آرٹ نمائش کا افتتاح
12 November 2026
قرآنی آیت کندہ ہار پہننے پر بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور اسٹائلسٹ کو قانونی نوٹس جاری
12 November 2026
وہاج علی کے سر پر شہرت سوار نہیں ہوئی، آج بھی پہلے جیسے عاجز ہیں: امر خان
12 November 2026
ثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی
12 November 2026