قرآنی آیت کندہ ہار پہننے پر بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور اسٹائلسٹ کو قانونی نوٹس جاری
Web Desk
12 November 2026
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان کو قرآنی آیت کندہ ہار پہننے پر قانونی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش کانگریس کے ترجمان عباس حفیظ نے اداکارہ کرینہ کپور اور ان کی اسٹائلسٹ ریحا کپور کو باقاعدہ قانونی نوٹس بھجوایا ہے۔ کرینہ کپور نے حال ہی میں دیوالی کے تہوار کے موقع پر روایتی لباس میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، جن میں ان کے گلے میں پہنے گئے زمرد کے ہار پر ’آیت الکرسی‘ کندہ دکھائی دے رہی تھی۔ کانگریس ترجمان عباس حفیظ نے نوٹس میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ مقدس قرآنی آیات کو فیشن یا آرائش کے طور پر استعمال کرنے سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہو سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
وہاج علی کے سر پر شہرت سوار نہیں ہوئی، آج بھی پہلے جیسے عاجز ہیں: امر خان
12 November 2026
ثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی
12 November 2026
خاتون صحافی ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ مکمل
12 November 2026
خاتون اینکر ربیعہ احسن کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت
11 November 2026
اجوکا تھیٹر کا پنجابی فیچر فلم بالی جٹی بنانے کا اعلان
11 November 2026
شارجہ: بچوں کو ماحولیات اور شہری ذمہ داریوں سے آگاہی کیلئے 3 منفرد کتابیں متعارف
11 November 2026
ماسکو میں 12 نومبر کو عالمی فلم ایوارڈز کی تقریب، پاکستان کی 2 فلمیں نامزد
11 November 2026
اینکر ربیعہ احسن قتل کیس میں گرفتار ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
10 November 2026