LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسمبلیاں جب چاہیں گی دو تہائی اکثریت سے نئے صوبے بن جائیں گے: اعظم نذیر تارڑ روس کی یوکرین کو تنازع کے حل کیلئے ٹھوس مذاکرات کی پیشکش جوابی کارروائی میں امریکی فوج کے ایم کیو نائن ڈرون کو نشانہ بنایا گیا: پاسداران انقلاب ایرانی پارلیمنٹ سپیکر کی شہریوں سے پٹرول کی کھپت کم کرنے کی اپیل بشارالاسد دور کے خفیہ جوہری سرگرمیوں سے متعلق اہم سوالات حل ہوگئے: آئی اے ای اے جرمنی کا لیپزگ ایئرپورٹ پر ڈرون حملے میں روس کے ملوث ہونے کا الزام روس کے یوکرین میں فضائی حملے، ایک بھارتی سمیت 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی ایران کے جوابی حملے، اردن میں امریکی اڈے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ امریکا کا ایران پر پھر حملہ، شادی کی تقریب پر بمباری، 4 افراد شہید، 30 سے زائد زخمی محفوظ ڈیجیٹل ماحول ہر بچے کا بنیادی حق، مؤثر قانون سازی وقت کی ضرورت ہے: سارہ احمد ایران پر حملے اردن میں ہمارے فوجی اڈے پر حملوں کا جواب ہیں: صدر ٹرمپ قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں پاکستان ہاؤس لندن میں عشائیہ، محسن نقوی کی بھی شرکت خیبرپختونخوا کے وسائل پر صوبے کا حق، بقایاجات کیلئے عدالت جائینگے: سہیل آفریدی پٹرول ایک روپے 8 پیسے، ڈیزل 51 پیسے فی لٹر مہنگا بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات دی جا رہی ہیں: عقیل ملک

ٹرمپ کی پھر فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی تعریف، پاک بھارت جنگ رکوانے کا تذکرہ

Web Desk

23 December 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور نیول چیف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکی فوج دنیا کی بہترین فورس ہے اور بحریہ کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی بحریہ میں طاقتور ترین طیارہ بردار جہاز شامل کیا جا رہا ہے اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر امریکی تاریخ کا سب سے بڑا بحری جنگی جہاز تیار کیا جا رہا ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق نئے بحری جہاز میں جدید گنز، ہائپر سونک میزائل اور لیزر سسٹم شامل ہوں گے، جبکہ امریکا کو نئے بحری جہازوں اور آبدوزوں کی اشد ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا آبدوز سازی میں دیگر ممالک سے پندرہ سال آگے ہے اور چین یا روس بھی اس شعبے میں امریکا کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔

انہوں نے منشیات کی سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سمندر میں منشیات سے بھری کشتیوں کو تباہ کیا جا رہا ہے، جس سے کیریبین کے راستے منشیات کی سمگلنگ میں 96.2 فیصد کمی آئی ہے۔

صدر ٹرمپ نے جیفری ایبسٹین سے متعلق فائلز پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی ایبسٹین کے جزیرے کا دورہ نہیں کیا۔ آخر میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوائی، جس سے دس لاکھ جانیں بچیں، اور وہ اب تک دنیا میں آٹھ جنگیں رکوا چکے ہیں۔