سائبیریا کے 2800 سال قدیم مقبرے سے بھنگ کے ایک ہزار بیج دریافت
Web Desk
10 November 2026
جنوبی سائبیریا کی جمہوریہ تووا میں سکیتھیائی تہذیب سے تعلق رکھنے والے تقریباً 2800 سال قدیم ایک مقبرے سے بھنگ کے ایک ہزار سے زائد بیج دریافت ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر جینو کاسپاری کی قیادت میں تحقیق کرنے والی بین الاقوامی ٹیم نے دریافت شدہ بیجوں کی ریڈیو کاربن ڈیٹنگ کے بعد تصدیق کی ہے کہ یہ بیج آٹھویں صدی قبل مسیح کے اوائل میں مقبرے میں رکھے گئے تھے۔ ماہرینِ آثارِ قدیمہ کے مطابق یہ دریافت قدیم زمانے میں بھنگ کے نشہ آور استعمال کا اب تک کا سب سے قدیم اور براہِ راست آثارِ قدیمہ کا ثبوت قرار دی جا رہی ہے۔ تحقیق کے دوران بیجوں کے ساتھ انسانی بالوں کے کیمیائی تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ قدیم انسان بھنگ کو تدفینی و مذہبی رسومات اور نشے کے مقاصد کے لیے استعمال کرتے تھے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اس اہم پیشرفت سے ہزاروں سال قبل انسانی معاشرت اور تدفینی تاریخ کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔
متعلقہ عنوانات
گندے موزوں میں 3 ہزار مکڑیاں چھپا کر بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام
9 November 2026
دنیا میں 7 نہیں 6 براعظم ہیں، برطانوی محقق کا دعویٰ
9 November 2026
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026