سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
Web Desk
8 November 2026
پاکستان کے قومی خلائی ادارے (سپارکو) نے ’پاکستان اسپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم‘ (Pak-SBAS) متعارف کرا دیا ہے، جسے پاک سیٹ ایم ایم ون (PakSat-MM1) سیٹلائٹ کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔ ترجمان سپارکو کے مطابق یہ جدید ترین سسٹم انتہائی درست اور قابلِ اعتماد پوزیشننگ، نیوی گیشن اور ٹائمنگ کی سہولیات فراہم کرتا ہے، جسے فی الوقت تھل ڈیزرٹ ریلی میں گاڑیوں کی ریسنگ کو تیز رفتار اور محفوظ بنانے کے لیے آزمائشی طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کی جانب سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق، ملک میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی رانا محمود الحسن کے خط پر فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق پاکستان سپیس ایکٹیویٹیز ریگولیٹری بورڈ کے قیام کے بعد ایتھر ون، فلیناوٹکس، گلیکسی سپیس اور سپیس پی جیسی 4 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئی ہیں، جبکہ اسٹار لنک اور اسپیس سیل پاکستان پہلے ہی مقامی کمپنیوں کے طور پر خود کو رجسٹر کروا چکی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026
چیٹ جی پی ٹی میں تصاویر کو جی آئی ایف بنانے کا نیا فیچر متعارف
5 November 2026