LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کا اعادہ اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل اسلام آباد میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سپیکر پنجاب اسمبلی سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ دوران پرواز کپتان پر حملہ کرنے والا شریک پائلٹ انتہا پسند تھا: امریکی اخبارکا دعویٰ محسن رضائی نے ٹرمپ کے ایران کیخلاف جنگ میں فتح کے دعوؤں کو مسترد کر دیا پاسداران انقلاب کا چابہار بندرگاہ کے قریب مبینہ دہشت گرد سیل تباہ کرنے کا دعویٰ

ڈگری معاملہ، طارق جہانگیری کی درخواست پر سماعت چھٹیوں کے بعد تک ملتوی

Web Desk

22 December 2025

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج طارق محمود جہانگیری کے ڈگری معاملے پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت سرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

سماعت کے دوران جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر خالد محمود عراقی اور رجسٹرار پروفیسر عمران احمد صدیقی نے عدالت میں جوابی حلف نامے جمع کروائے۔ رجسٹرار نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈگری کے معاملے پر حتمی فیصلہ سنا چکا ہے، جس کے بعد توہین عدالت کی درخواست غیر مؤثر ہو گئی ہے اور خارج کی جانی چاہیے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ کے 3 اکتوبر کے فیصلے کے بعد جامعہ کراچی نے عدالتی احکامات کے مطابق کوئی کارروائی یا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، اور ریکارڈ بغیر کسی ردوبدل عدالت میں پیش کیا گیا۔