پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کا اعادہ
Web Desk
3 October 2026
اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ غزہ میں نہتے شہریوں کے تحفظ، بلا تعطل اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ اپنے اہم بیان میں پاکستانی مندوب نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے نظام کی عالمی ساکھ کا انحصار اصولوں اور ان پر عملی در آمد کے درمیان پائے جانے والے تضاد اور خلیج کو ختم کرنے میں مضمر ہے، کیونکہ عالمی قوانین کو ایک جگہ لاگو کرنا اور دوسری جگہ مکمل نظر انداز کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
عثمان جدون نے واضح کیا کہ غزہ میں فلسطینیوں پر ٹوٹنے والے مظالم عالمی برادری کے انسانی حقوق کے لیے کیے گئے عزم کا سب سے بڑا امتحان ہیں۔ انہوں نے فلسطینیوں کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خود ارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یہی حقِ خود ارادیت مقبوظہ جموں و کشمیر کے عوام پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوتا ہے، جو گزشتہ آٹھ دہائیوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کے منتظر ہیں۔ انہوں نے اسلاموفوبیا، نسل پرستی اور مذہبی تعصب کے خلاف عالمی سطح پر مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ انسانی وقار کا تعین کسی کے مذہب يا شناخت کے بجائے بلا امتیاز انصاف سے ہونا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026