محسن رضائی نے ٹرمپ کے ایران کیخلاف جنگ میں فتح کے دعوؤں کو مسترد کر دیا
Web Desk
3 October 2026
ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کرنے کے دعووں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ محض زبانی دعوے کرنے سے تاریخی حقیقت تبدیل نہیں ہوتی، کیونکہ زمینی حقائق کا تعین ایران کے عوام، اس کی مسلح افواج اور اس کی میزائل صلاحیتوں سے ہو رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس) پر اپنے جاری کردہ بیان میں محسن رضائی نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پے در پے ناکامیوں کے باوجود امریکی صدر صرف کھوکھلے دعوے کر رہے ہیں اور ان کے الفاظ ان کے اپنے خیالی تصورات سے بھی آگے نکل چکے ہیں۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ چاہیں تو اپنی خیالی دنیا میں ہر روز نئی فتح کا جشن منا سکتے ہیں، لیکن حقیقی دنیا میں ایران اپنے دفاع اور خودمختاری کے لیے مکمل طور پر تیار اور مضبوط کھڑا ہے
متعلقہ عنوانات
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
3 October 2026
آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا
3 October 2026
سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا
3 October 2026
آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ
3 October 2026
پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کا اعادہ
3 October 2026
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
3 October 2026
اسلام آباد میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سپیکر پنجاب اسمبلی
3 October 2026
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
3 October 2026