LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی

Web Desk

3 October 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک کا تمام تر سیاسی و معاشی سسٹم جلد ری سیٹ ہونے والا ہے اور اس عمل کے مکمل ہوتے ہی حالات میں نمایاں بہتری آئے گی۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (LCCI) میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے تاجر برادری پر زور دیا کہ جب تک بزنس کمیونٹی ساتھ نہیں دے گی، تب تک ملک کو درست سمت میں ری سیٹ نہیں کیا جا سکتا۔

محسن نقوی نے معاشی بحران کا حل برآمدات میں اضافے کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں دیگر ممالک سے سبق سیکھنا چاہیے؛ اگر ایران تمام تر عالمی پابندیوں کے باوجود اپنی ضرورت کی چیزیں خود بنا سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت گزشتہ چند ماہ سے “بزنس پاسپورٹ” کے جامع منصوبے پر کام کر رہی ہے، جسے جلد حتمی شکل دے کر وزیراعظم کے سامنے پیش کیا جائے گا تاکہ تاجروں کے تمام سفری و تجارتی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔