پاسداران انقلاب کا چابہار بندرگاہ کے قریب مبینہ دہشت گرد سیل تباہ کرنے کا دعویٰ
Web Desk
3 October 2026
ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے سیستان و بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار کی بندرگاہ کے قریب ایک مبینہ دہشت گرد سیل کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایک کامیاب سیکیورٹی آپریشن کے دوران کم از کم 2 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں، جبکہ موقع سے فرار ہونے والے دیگر عناصر کا تعاقب جاری ہے۔
حکام کے مطابق ملزمان کی پناہ گاہ سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ، گولہ بارود اور مواصلات کے لیے استعمال ہونے والی ایک “سٹار لنک” (Starlink) سیٹلائٹ انٹرنیٹ ڈیوائس بھی برآمد کی گئی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا ہے تاکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
3 October 2026
آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا
3 October 2026
سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا
3 October 2026
آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ
3 October 2026
پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کا اعادہ
3 October 2026
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
3 October 2026
اسلام آباد میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سپیکر پنجاب اسمبلی
3 October 2026
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
3 October 2026