LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سوڈانی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق بلاول بھٹو کی لاڑکانہ کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت پاکستان اور روس کے درمیان بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کیخلاف اہم معاہدہ حافظ نعیم الرحمٰن کا کراچی میں گراؤنڈ کا افتتاح، کھلاڑیوں کو تحریک چلانے کا مشورہ روس میں بٹ کوائن سمیت 3 کرپٹو کرنسیوں کی خریداری کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے 8 اصول طے کر دیئے تاجر برادری کے مطالبے پر جنوری میں مزید مال گاڑیاں چلائیں گے: وزیر ریلوے تھر کے کوئلے کی پیداوار بڑھا کر صنعتی ترقی کا ذریعہ بنایا جا رہا ہے: شرجیل میمن تنقید کرنا آسان جبکہ عملی طور پر کام کرنا مشکل ہے: بلاول بھٹو سیاست میں ڈائیلاگ ضروری، پہلے پی ٹی آئی خود متحد ہو: فیصل کریم کنڈی امریکا نے ڈیڑھ سال میں مذاکرات کے چاروں ادوار سبوتاژ کیے: باقری کنی تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل پر جلد عمل درآمد ضروری ہے: دفتر خارجہ وزیراعظم کا مجوزہ دورۂ روس، 148 کمپنیوں اور 169 نمائندوں کی فہرست تیار ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کردیں وزیراعظم نے برآمدات بڑھانے کیلئے ٹی ڈی اے پی کو جدید بنانے کی منظوری دے دی

ملکی معاشی ترقی کیلئے ڈسٹرکٹ اور سیکٹرل اکانومی پر توجہ ہے: ایس ایم تنویر

Web Desk

6 November 2026

سربراہ یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی ترقی کے لیے ڈسٹرکٹ اور سیکٹرل اکانومی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ پشاور میں تاجر برادری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ تمام متعلقہ ممبران کو پہلے 100 دن کا روڈ میپ پیش کرنا ہوگا، جبکہ ہر تین ماہ بعد ان کی کارکردگی کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین سال سے جاری کشیدگی کی وجہ سے خیبر پختونخوا کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا، تاہم اب امن و امان کی صورتِ حال میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فیڈریشن میں کوئی غیر ضروری کمیٹی تشکیل نہیں دی جائے گی اور معیشت کی بہتری کے لیے تمام ممبران کو اپنے اپنے چیمبرز کی سطح پر بھرپور وقت دینا ہوگا۔