LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے 8 اصول طے کر دیئے تاجر برادری کے مطالبے پر جنوری میں مزید مال گاڑیاں چلائیں گے: وزیر ریلوے تھر کے کوئلے کی پیداوار بڑھا کر صنعتی ترقی کا ذریعہ بنایا جا رہا ہے: شرجیل میمن تنقید کرنا آسان جبکہ عملی طور پر کام کرنا مشکل ہے: بلاول بھٹو سیاست میں ڈائیلاگ ضروری، پہلے پی ٹی آئی خود متحد ہو: فیصل کریم کنڈی امریکا نے ڈیڑھ سال میں مذاکرات کے چاروں ادوار سبوتاژ کیے: باقری کنی تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل پر جلد عمل درآمد ضروری ہے: دفتر خارجہ وزیراعظم کا مجوزہ دورۂ روس، 148 کمپنیوں اور 169 نمائندوں کی فہرست تیار ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کردیں وزیراعظم نے برآمدات بڑھانے کیلئے ٹی ڈی اے پی کو جدید بنانے کی منظوری دے دی پنجاب میں کرپشن کے الزامات، سالک حسین نے نوٹس ملنے کی تصدیق کردی پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ازدواجی زندگی میں تشدد، زیادتی سے متعلق قانون سازی کی درخواست خارج ایران سے جنگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ جلد کروں گا: ٹرمپ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان

امریکا نے ڈیڑھ سال میں مذاکرات کے چاروں ادوار سبوتاژ کیے: باقری کنی

Web Desk

6 November 2026

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے نائب علی باقری کنی نے امریکا پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران سفارتی مذاکرات کے چاروں ادوار کو سبوتاژ کیا اور اپنے وعدوں سے انحراف کر کے مذاکراتی عمل کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ تہران میں ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ نئے سفارتی مرحلے کے آغاز سے قبل امریکی وعدوں پر عدم اعتماد کرنا ایران کا بنیادی حق ہے۔ علی باقری کنی کا مزید کہنا تھا کہ ایران اب محض امریکی بیانات یا زبانی یقین دہانیوں پر اکتفا نہیں کرے گا، بلکہ مذاکرات کی بحالی اور اعتماد کی فضا قائم کرنے کے لیے واشنگٹن کو واضح، عملی اور ٹھوس اقدامات کر کے دکھانا ہوں گے۔