LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل پر جلد عمل درآمد ضروری ہے: دفتر خارجہ وزیراعظم کا مجوزہ دورۂ روس، 148 کمپنیوں اور 169 نمائندوں کی فہرست تیار ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کردیں وزیراعظم نے برآمدات بڑھانے کیلئے ٹی ڈی اے پی کو جدید بنانے کی منظوری دے دی پنجاب میں کرپشن کے الزامات، سالک حسین نے نوٹس ملنے کی تصدیق کردی پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ازدواجی زندگی میں تشدد، زیادتی سے متعلق قانون سازی کی درخواست خارج ایران سے جنگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ جلد کروں گا: ٹرمپ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان سلامتی کونسل میں پاکستان کا صدارتی بیانیہ منظور، جنگوں کے دوران سفارت کاری پر زور پاکستان کا بیرونی قرض ایک دہائی میں دوگنا ہو کر 135.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، چین سب سے بڑا قرض دہندہ بابا گرو نانک کا 557 ویں جنم دن، پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول دی چین میں 13ویں انٹرنیشنل آرمی کیڈٹس ویک، پاکستانی کیڈٹس نے سلور میڈل جیت لیا پنجاب کی عدالتوں میں ڈیڑھ ارب روپے کا جعلی کورٹ فیس ٹکٹس سکینڈل بے نقاب پاکستان اور تاجک افواج کی مشترکہ انسدادِ دہشتگردی مشق دوستی سوئم کامیابی سے مکمل

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کردیں

Web Desk

6 November 2026

ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے بیرئیر ہٹانے کے مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے سنائی گئی 10، 10 سال قید کی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کر دی ہیں۔ وکیل فیصل صدیقی، ریاست علی آزاد اور زینب جنجوعہ کی وساطت سے دائر اپیلوں میں سزا کی معطلی اور ضمانت پر رہائی کی متفرق درخواستیں بھی شامل کی گئی ہیں۔ اپیلوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 10 کے تحت فیئر ٹرائل کے تقاضے پورے نہیں کیے اور جیل ٹرائل کو ایک خفیہ کارروائی کی طرح چلایا گیا۔ درخواست گزاروں نے عدالتِ عالیہ سے استدعا کی ہے کہ عدالتی نظیروں کی روشنی میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا کو کالعدم قرار دیا جائے اور اپیلوں پر فیصلہ ہونے تک سزا معطل کر کے دونوں کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔