LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان سلامتی کونسل میں پاکستان کا صدارتی بیانیہ منظور، جنگوں کے دوران سفارت کاری پر زور پاکستان کا بیرونی قرض ایک دہائی میں دوگنا ہو کر 135.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، چین سب سے بڑا قرض دہندہ بابا گرو نانک کا 557 ویں جنم دن، پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول دی چین میں 13ویں انٹرنیشنل آرمی کیڈٹس ویک، پاکستانی کیڈٹس نے سلور میڈل جیت لیا پنجاب کی عدالتوں میں ڈیڑھ ارب روپے کا جعلی کورٹ فیس ٹکٹس سکینڈل بے نقاب پاکستان اور تاجک افواج کی مشترکہ انسدادِ دہشتگردی مشق دوستی سوئم کامیابی سے مکمل اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسٹیٹ لاؤنج کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ایران نے جوہری تنازع پر تجاویز قطر کے توسط سے امریکا کو بھجوا دی امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ ترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودیہ کے ساتھ مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردی بلوچستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جسٹس جمال مندوخیل ٹرمپ کی شکست پر رابطے بحال؛ ایرانی وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے ٹیلیفون پر گفتگو ٹرمپ اور نیتن یاہو کی الیکشن میں شکست پر ایران میں جشن؛ پتلے جلادیے گئے حوثیوں کا جنگ بندی کیلیے سعودیہ سے 51 ارب ڈالر ہرجانہ اور حکومت تسلیم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا بیرونی قرض ایک دہائی میں دوگنا ہو کر 135.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، چین سب سے بڑا قرض دہندہ

Web Desk

6 November 2026

ورلڈ بینک کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک دہائی (2015 تا 2025) کے دوران پاکستان کے مجموعی بیرونی قرضوں میں تقریباً دوگنا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قرضوں کا حجم 68.67 ارب ڈالر سے بڑھ کر 135.107 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کل رقم میں سے 107.07 ارب ڈالر سرکاری و حکومتی ضمانتوں، 17.58 ارب ڈالر نجی شعبے کے غیر ضمانتی اور 10.45 ارب ڈالر قلیل مدتی قرضوں پر مشتمل ہیں۔ مالیاتی اداروں میں کثیرالجہتی اداروں کے 56.83 ارب ڈالر جبکہ دوطرفہ قرضوں کا حجم 42.43 ارب ڈالر ہے، جس میں چین 22.4 ارب ڈالر کے ساتھ پاکستان کا سب سے بڑا انفرادی قرض دہندہ ہے جبکہ ورلڈ بینک (19.2 ارب ڈالر) اور ایشیائی ترقیاتی بینک (16.83 ارب ڈالر) بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ مزید برآں، آئی ایم ایف نے اپنے مختلف پروگراموں کے تحت 2025 میں پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر جاری کیے جبکہ چین نے بھی 2 ارب ڈالر کے قرض کی مدت میں توسیع کی۔