LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل پر جلد عمل درآمد ضروری ہے: دفتر خارجہ وزیراعظم کا مجوزہ دورۂ روس، 148 کمپنیوں اور 169 نمائندوں کی فہرست تیار ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کردیں وزیراعظم نے برآمدات بڑھانے کیلئے ٹی ڈی اے پی کو جدید بنانے کی منظوری دے دی پنجاب میں کرپشن کے الزامات، سالک حسین نے نوٹس ملنے کی تصدیق کردی پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ازدواجی زندگی میں تشدد، زیادتی سے متعلق قانون سازی کی درخواست خارج ایران سے جنگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ جلد کروں گا: ٹرمپ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان سلامتی کونسل میں پاکستان کا صدارتی بیانیہ منظور، جنگوں کے دوران سفارت کاری پر زور پاکستان کا بیرونی قرض ایک دہائی میں دوگنا ہو کر 135.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، چین سب سے بڑا قرض دہندہ بابا گرو نانک کا 557 ویں جنم دن، پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول دی چین میں 13ویں انٹرنیشنل آرمی کیڈٹس ویک، پاکستانی کیڈٹس نے سلور میڈل جیت لیا پنجاب کی عدالتوں میں ڈیڑھ ارب روپے کا جعلی کورٹ فیس ٹکٹس سکینڈل بے نقاب پاکستان اور تاجک افواج کی مشترکہ انسدادِ دہشتگردی مشق دوستی سوئم کامیابی سے مکمل

وزیراعظم کا مجوزہ دورۂ روس، 148 کمپنیوں اور 169 نمائندوں کی فہرست تیار

Web Desk

6 November 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دسمبر کے پہلے ہفتے میں متوقع دورۂ روس کے پیشِ نظر ماسکو میں پاکستان روس بزنس فورم اور دونوں ممالک کی کمپنیوں کے درمیان براہِ راست تجارتی (B2B) ملاقاتوں کی تیاریاں پر زور طریقے سے جاری ہیں۔ پاکستانی سفارت خانے کے ٹریڈ ونگ کی تیار کردہ دستاویزات کے مطابق 148 پاکستانی کمپنیوں کے 169 نمائندے ٹیکسٹائل، چمڑے، زرعی اجناس، آئی ٹی، فارماسیوٹیکل اور لاجسٹکس سمیت مختلف شعبوں میں روسی کاروباری اداروں اور سپر مارکیٹ چینز کے ساتھ تعاون کے امکانات کا جائزہ لیں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم کی روسی صدر ولادیمیر پوتن سے اہم ملاقات بھی متوقع ہے جس میں دوطرفہ اقتصادی روابط، روایتی تجارت اور ٹیکنالوجی کی شراکت داری کو وسعت دینے پر بات چیت کی جائے گی۔