امریکی مڈٹرم انتخابات کے اثرات: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ
Web Desk
5 November 2026
امریکی وسط مدتی انتخابات (Midterm Elections) کے نتائج کے مثبت اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) پر بھی نمایاں ہو کر سامنے آئے ہیں، جہاں بنچ مارک KSE-100 انڈیکس نے تیزی کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ کا آغاز انتہائی زبردست تیزی کے ساتھ ہوا، جہاں ابتدائی سیشن ہی میں 4500 سے زائد پوائنٹس کے تاریخی اضافے کے ساتھ انڈیکس 1 لاکھ 76 ہزار 604 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک جا پہنچا۔ کاروباری روز کے دوران مارکیٹ میں زبردست خرید و فروخت اور سرمایہ کاروں کا اعتماد برقرار رہا، جس کے باعث سیشن کے اختتام پر KSE-100 انڈیکس مجموعی طور پر 3366 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 75 ہزار 379 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی مارکیٹ 3994 پوائنٹس کا نفع کما کر 1 لاکھ 72 ہزار 13 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب، بین الاقوامی اور ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 3 فیصد سے زائد اور چین کے شینزن کمپوزٹ انڈیکس میں 1 فیصد کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے برعکس، جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس 5 فیصد سے زائد جبکہ تائیوان کے ایس ای انڈیکس میں 3 فیصد اور جاپان کے نکئی (Nikkei) انڈیکس میں 1.49 فیصد کی مندی ریکارڈ کی گئی
متعلقہ عنوانات
ایران امریکی منظوری کے بغیر جوہری پروگرام سے متعلق کوئی اقدام نہیں کررہا: صدر ٹرمپ
6 November 2026
روسی صدر کی ایران کیخلاف جنگ ختم کرانے کیلئے تعاون کی پیشکش
6 November 2026
امریکا اسرائیل کو فرسٹ قرار دینے کی پالیسی کے باعث تباہی کے دہانے پر ہے: باقر قالیباف
6 November 2026
جے ڈی وینس ایران جنگ سے پیچھے ہٹنے کی بھر پور کوشش کر رہے: عبدل السید
6 November 2026
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
6 November 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی
6 November 2026
کرم میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام، جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی پوسٹیں تباہ
6 November 2026
کوٹ ادو میں تونسہ بیراج پر 120 کنال پر محیط ڈولفن ریزورٹ کھول دیا گیا
6 November 2026