LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سوڈانی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق بلاول بھٹو کی لاڑکانہ کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت پاکستان اور روس کے درمیان بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کیخلاف اہم معاہدہ حافظ نعیم الرحمٰن کا کراچی میں گراؤنڈ کا افتتاح، کھلاڑیوں کو تحریک چلانے کا مشورہ روس میں بٹ کوائن سمیت 3 کرپٹو کرنسیوں کی خریداری کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے 8 اصول طے کر دیئے تاجر برادری کے مطالبے پر جنوری میں مزید مال گاڑیاں چلائیں گے: وزیر ریلوے تھر کے کوئلے کی پیداوار بڑھا کر صنعتی ترقی کا ذریعہ بنایا جا رہا ہے: شرجیل میمن تنقید کرنا آسان جبکہ عملی طور پر کام کرنا مشکل ہے: بلاول بھٹو سیاست میں ڈائیلاگ ضروری، پہلے پی ٹی آئی خود متحد ہو: فیصل کریم کنڈی امریکا نے ڈیڑھ سال میں مذاکرات کے چاروں ادوار سبوتاژ کیے: باقری کنی تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل پر جلد عمل درآمد ضروری ہے: دفتر خارجہ وزیراعظم کا مجوزہ دورۂ روس، 148 کمپنیوں اور 169 نمائندوں کی فہرست تیار ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کردیں وزیراعظم نے برآمدات بڑھانے کیلئے ٹی ڈی اے پی کو جدید بنانے کی منظوری دے دی

پاکستان اور روس کے درمیان بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کیخلاف اہم معاہدہ

Web Desk

6 November 2026

پاکستان اور روس نے بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور غیر قانونی طریقوں سے حاصل کردہ اثاثوں کی نشاندہی و واپسی کے خلاف ادارہ جاتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کر دیے ہیں۔ ماسکو میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد اور روسی پراسیکیوٹر جنرل الیگزینڈر گوتسان نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک مالی جرائم کے خاتمے، باہمی قانونی معاونت، تجربات و معلومات کے تبادلے اور افسران کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے مشترکہ فریم ورک کے تحت کام کریں گے۔ روسی پراسیکیوٹر جنرل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ پائیدار معاشی ترقی اور سرمایہ کاری کے لیے انتہائی ضروری ہے، جبکہ نیب کے مطابق یہ پیش رفت دونوں ممالک کے درمیان قانون کی حکمرانی، شفافیت اور احتساب کو فروغ دینے میں سنگِ میل ثابت ہوگی۔