خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
Web Desk
5 November 2026
امریکی خلائی ادارے ناسا کی معروف خلائی دوربین ‘نیل گیہرلز سوئفٹ آبزرویٹری’ کا تقریباً 22 سالہ تاریخی مشن زمین کی فضا میں دوبارہ داخل ہونے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ امریکی خلائی فورس کے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 3 ہزار 200 پاؤنڈ وزنی خلائی دوربین امریکی مشرقی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 39 منٹ پر انڈونیشیا کے اوپر فضا میں داخل ہوئی، جہاں شدید حرارت کے باعث اس کا بیشتر حصہ تباہ ہو گیا۔ سوئفٹ آبزرویٹری کو 20 نومبر 2004 کو خلا میں بھیجا گیا تھا جس کا بنیادی مقصد گاما رے برسٹس، بلیک ہولز اور دیگر کائناتی دھماکوں کا مطالعہ کرنا تھا۔ ناسا کے مطابق 2024 میں شمسی لہروں کی شدت کی وجہ سے فضا کے پھیلاؤ کے باعث دوربین کا مدار نیچے آتا چلا گیا، جبکہ رواں سال جولائی میں ‘لنک’ نامی خلائی جہاز کے ذریعے اسے بچانے کا سائنسی مشن بھی ناکام ہو گیا تھا، جس کے بعد یہ حادثاتی طور پر فضا میں تحلیل ہو گئی۔
متعلقہ عنوانات
واٹس ایپ چیٹ میں تازہ تصاویر اور ویڈیوز سے متعلق تجاویز کا فیچر شامل
5 November 2026
ایلومینیم سے طویل عمر والی بیٹری تیار کرنے کی راہ ہموار
5 November 2026
اے آئی کے گاڈ فادر جیفری ہنٹن کا اعتراف:شاید اے آئی کے بغیر دنیا زیادہ بہتر ہوتی
4 November 2026
انٹرنیٹ ٹیکنالوجی سے انسانی ترقی کا فرق بڑھنا نہیں چاہئے: چینی وزارت خارجہ
4 November 2026
گوگل کا سکولوں میں اے آئی اور سرچ سروسز سے متعلق نئی پالیسی متعارف
4 November 2026
واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، چیٹس میں ہی ملیں گے کوئیک ایکشنز
4 November 2026
پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی حیران کن تفصیلات: 10 کروڑ ٹک ٹاکر اور واٹس ایپ پر روزانہ 12 ارب پیغام رسانی کا انکشاف
3 November 2026
آن لائن مالی فراڈ کی روک تھام کیلئے نیشنل سائبر فراڈ کوآرڈینیشن سیل کے قیام کی تجویز
3 November 2026