LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے: سی این این کا انکشاف عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا فیک نیوز بھی گولی کی مانند، ایک مرتبہ چل جائے تو واپس نہیں آتی، اعظم نذیر تارڑ لاہور میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، جلسوں اور اجتماعات پر پابندی چینی سفارتخانے کا پاکستان کے پہلے خلا باز کی روانگی بارے خصوصی پیغام جاری وزیراعظم سے آذربائیجانی وفد کی ملاقات، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں حلال گوشت کے نام پر جانوروں پر مبینہ وحشیانہ تشدد کے الزام میں 6 افراد گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ کے ٹاور پر حوثیوں کا حملہ، 11 افراد زخمی پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تحفظ میں تعاون کے 20 سال مکمل دنیا بھر میں 50 تجارتی جہازوں پر سائبر حملے، امریکا کو ایران اور روس کے کردار کا شبہ چیف جسٹس پاکستان سے سابق صدر سوئٹزرلینڈ کی ملاقات، جیل اصلاحات پر گفتگو جینسن ہوانگ ذہین ترین شخصیت، چین منتقل ہوجاتے تو بڑا خطرہ ہوتا: ٹرمپ کا دعویٰ مجتبیٰ خامنہ ای کا ایرانیوں کو جلد شادی اور زیادہ بچے پیدا کرنے کا مشورہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو عالمی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد کی قرارداد منظور

گوگل کا سکولوں میں اے آئی اور سرچ سروسز سے متعلق نئی پالیسی متعارف

Web Desk

4 November 2026

عالمی ٹیکنالوجی جائنٹ ‘گوگل’ (Google) نے اسکولوں میں زیرِ تعلیم طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) اور سرچ سروسز کے استعمال کو منظم بنانے سے متعلق ایک جامع اور نئی پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی عالمی رپورٹ کے مطابق اس نئی پالیسی کا باضابطہ اطلاق اسکولوں کے زیرِ انتظام پہلی سے بارہویں جماعت (K-12) تک کے طلبہ کے تمام اکاؤنٹس پر ہوگا۔ پالیسی کے تحت ابتدائی طور پر گوگل کے ایڈوانسڈ اے آئی ٹولز جیسے جیمنائی (Gemini)، نوٹ بک ایل ایم (NotebookLM) اور بنیادی گوگل سرچ ڈائریکٹ بند رکھی جائیں گی، تاہم اسکول انتظامیہ کو یہ کامل اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اپنی صوابدید پر ان سہولیات کو فعال یا غیر فعال کر سکیں۔ گوگل نے یہ اقدام تعلیمی اداروں میں بالخصوص مصنوعی ذہانت کے تیزی سے بڑھتے استعمال اور اس پر سامنے آنے والے تحفظات کے بعد اٹھایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان نئی تبدیلیوں کا باضابطہ نفاذ 2027ء کے اوائل میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ پالیسی کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ جو اسکول طلبہ کے لیے اے آئی ٹولز کی سہولت فعال نہیں کریں گے، وہاں گوگل سرچ کی روایتی سہولت بھی فراہم نہیں کی جائے گی۔ تعلیمی ماہرین کے مطابق ٹولز کو محدود یا کھلی رسائی دینے کے فیصلے کے ساتھ ساتھ طلبہ کے ڈیٹا اور پرائیویسی کا تحفظ یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے تاکہ یہ ٹیکنالوجی ان کی تنقیدی سوچ اور تحقیقی صلاحیتوں کو متاثر کرنے کے بجائے مزید جلا بخش سکے۔