واٹس ایپ چیٹ میں تازہ تصاویر اور ویڈیوز سے متعلق تجاویز کا فیچر شامل
Web Desk
5 November 2026
پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپلیکیشن ‘واٹس ایپ’ (WhatsApp) نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس (iOS) صارفین کے لیے ایک نیا اور آسان فیچر متعارف کرانا شروع کر دیا ہے، جس کے تحت صارف کے کسی بھی چیٹ باکس کو کھولتے ہی گیلری میں موجود تازہ ترین تصویر یا ویڈیو شیئر کرنے کی تجویز دی جائے گی۔
نئے فیچر کے تحت صارف کو چیٹ بار کے بالکل اوپر ریسنٹ میڈیا کا ایک تھمب نیل (Thumbnail) دکھائی دے گا یا کیمرے کا آئیکون عارضی طور پر اس تاز ترین میڈیا فائل کے تھمب نیل سے تبدیل ہو جائے گا۔ اگر صارف اس تجویز پر ٹیپ کرتا ہے تو فائل براہِ راست یا فوری طور پر نہیں بھیجی جائے گی، بلکہ ایڈیٹنگ ونڈو کھلے گی جہاں کیپشن، فلٹرز یا اسٹیکرز شامل کرنے کا آپشن میسر ہوگا۔ صارف چاہیں تو اس تجویز کو نظر انداز کر کے معمول کے مطابق چیٹنگ جاری رکھ سکتے ہیں، یا گیلری سے حالیہ سیو کردہ کوئی بھی تصویر، سکرین شاٹ یا دیگر ایپ سے ڈاؤن لوڈ کی گئی ویڈیو کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق یہ فیچر اکاؤنٹ اپ ڈیٹ ہوتے ہی خودکار طور پر فعال ہو جاتا ہے، تاہم جو صارفین اسے استعمال نہیں کرنا چاہتے وہ واٹس ایپ سیٹنگز کے اندر ‘چیٹس’ (Chats) کے سیکشن میں جا کر ‘ریسنٹ میڈیا سجیشن’ (Recent Media Suggestions) کے آپشن کو کسی بھی وقت بند کر سکتے ہیں۔ واٹس ایپ نے واضح کیا ہے کہ اس فیچر کی رول آؤٹ مہم مرحلہ وار جاری ہے اور آنے والے ہفتوں میں یہ تمام عالمی صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
5 November 2026
ایلومینیم سے طویل عمر والی بیٹری تیار کرنے کی راہ ہموار
5 November 2026
اے آئی کے گاڈ فادر جیفری ہنٹن کا اعتراف:شاید اے آئی کے بغیر دنیا زیادہ بہتر ہوتی
4 November 2026
انٹرنیٹ ٹیکنالوجی سے انسانی ترقی کا فرق بڑھنا نہیں چاہئے: چینی وزارت خارجہ
4 November 2026
گوگل کا سکولوں میں اے آئی اور سرچ سروسز سے متعلق نئی پالیسی متعارف
4 November 2026
واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، چیٹس میں ہی ملیں گے کوئیک ایکشنز
4 November 2026
پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی حیران کن تفصیلات: 10 کروڑ ٹک ٹاکر اور واٹس ایپ پر روزانہ 12 ارب پیغام رسانی کا انکشاف
3 November 2026
آن لائن مالی فراڈ کی روک تھام کیلئے نیشنل سائبر فراڈ کوآرڈینیشن سیل کے قیام کی تجویز
3 November 2026