LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی مڈٹرم انتخابات کے اثرات: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ مریم نواز کی ڈی سیز کو ہسپتالوں کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے 3 دن کی مہلت وزیراعظم شہباز شریف کا فیول ریلیف پروگرام کی شفافیت پر اطمینان کا اظہار گورنر راج: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کر دیئے راولپنڈی: تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید کوثر گرفتار تعلیمی بجٹ میں کٹوتی کے خلاف ڈنمارک میں ہزاروں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے امریکی ایوانِ نمائندگان میں نئی تاریخ رقم، ڈیموکریٹس کی 100 سے زائد خواتین کامیاب ٹرمپ کے مواخذے کیلئے ڈیموکریٹس کو مزید 13سینیٹرز کی حمایت درکار وفاقی آئینی عدالت: جے یو آئی کی مخصوص نشست سے متعلق اپیل خارج امریکی مڈٹرم انتخابات کے اثرات: سٹاک مارکیٹ میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ مولانا فضل الرحمان سے منسلک مدرسہ اختر العلوم کو غیر قانونی تعمیر پر نوٹس جاپان میں سیاحوں کی انوکھی حرکت، ٹوکیو کی سڑکوں پر سینکڑوں لاوارث بیگز، جرمانوں کی تیاری پنجاب کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش اور لو پریشر سے شہری پریشان سعودیہ کے بعد چین اور کویت کی 4.3 ارب ڈالر قرض رول اوور کی یقین دہانی اسلام آباد میں اپوزیشن کا مشترکہ محاذ: آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد اور کمیٹیاں بنانے کا اعلان، بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش

اے آئی کے گاڈ فادر جیفری ہنٹن کا اعتراف:شاید اے آئی کے بغیر دنیا زیادہ بہتر ہوتی

Web Desk

4 November 2026

آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ‘گاڈ فادر’ اور 2024ء میں فزکس کا نوبیل انعام جیتنے والے نامور سائنسدان جیفری ہنٹن نے اعتراف کیا ہے کہ شاید دنیا اس ٹیکنالوجی کی تیاری کے بغیر ہی زیادہ بہتر اور محفوظ رہتی۔

برطانوی روزنامے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کینیڈا کی ٹورنٹو یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر جیفری ہنٹن نے سخت انتباہ جاری کیا کہ اے آئی ٹیکنالوجی رواں سال کے آخر یا اگلے برس بڑے پیمانے پر کسی مالیاتی یا پاور سسٹمز بلیک آؤٹ کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایک دہائی کے اندر انسانیت کو علم ہو جائے گا کہ وہ اس کے خطرات کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں، جبکہ اس کی وجہ سے امیر اور غریب کے درمیان تفاوت، ثقافتی مسائل اور بڑے پیمانے پر بے روزگاری جیسے چیلنجز معاشرے کو تقسیم کر سکتے ہیں۔

جیفری ہنٹن نے اوپن اے آئی، انتھروپک اور میٹا جیسے اے آئی ماڈلز کی جانب سے کنٹرولڈ ماحول سے باہر نکل کر ہیکنگ کے واقعات اور سائبر حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ 2023ء میں گوگل کی ملازمت سے استعفیٰ دینے والے سائنسدان کے مطابق اے آئی سسٹمز انسانی ذہانت سے آگے نکل رہے ہیں، اور اگرچہ یہ شعبہ طب اور دیگر صنعتوں کی افادیت بڑھا سکتا ہے، تاہم انسانیت کا خاتمہ کرنے یا کنٹرول سے باہر نکلنے کا 10 سے 20 فیصد امکان موجود ہے جس کے لیے سخت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔