الٹرا پراسیس غذاؤں سے امراض قلب اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
Web Desk
4 November 2026
برطانیہ میں کی گئی ایک تازہ طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ الٹرا پراسیس (Ultra-Processed) غذاؤں کا ضرورت سے زیادہ استعمال انسان کو امراضِ قلب اور ذیابیطس ٹائپ-2 کا شکار بنا سکتا ہے۔
یونیورسٹی کالج لندن اور امپیریل کالج لندن کی اس مشترکہ تحقیق میں 6 ہزار سے زائد افراد کی غذائی عادات اور 20 برس پر محیط ان کی صحت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سائنسدانوں نے مشین لرننگ ٹیکنالوجی اور خون میں موجود 233 میٹابولائٹس (ننھے مالیکیولز) کی مدد سے دریافت کیا کہ الٹرا پراسیس غذائیں، جیسے کہ فاسٹ فوڈ، سوڈا، میٹھے مشروبات، کیک، اور انسٹنٹ نوڈلز، خون میں کیمیائی تبدیلیاں لاتی ہیں۔ ان غذاؤں کے استعمال سے خون میں نقصان دہ چکنائی بڑھ جاتی ہے جبکہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈز جیسی مفید چربی کی سطح گر جاتی ہے۔
تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا باقاعدگی سے استعمال امراضِ قلب کا خطرہ 17 فیصد تک بڑھا دیتا ہے، جبکہ اس کے برعکس کم سے کم پراسیس شدہ اور قدرتی غذاؤں کا استعمال امراضِ قلب کا خطرہ 17 فیصد اور ذیابیطس ٹائپ-2 کا خطرہ 40 فیصد تک کم کر دیتا ہے۔ محققین کے مطابق ان مضمر اثرات کی ممکنہ وجوہات میں معدے کے بیکٹیریا کی تبدیلی اور جسمانی ورم (Inflammation) شامل ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان میں 2026 کا نواں پولیو کیس خیبر سے رپورٹ
5 November 2026
پولیو مہم: تین روز میں ایک کروڑ 96 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے
5 November 2026
جناح ہسپتال میں ریبیز سے متاثرہ 12 سالہ بچہ دم توڑ گیا
4 November 2026
اس موسم میں موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں: ویکسین لگوائیں،ڈاکٹر الیسٹر ایف مارٹن
4 November 2026
نیویارک کے ہیلتھ کمشنر کی شہریوں کو فلو اور کوویڈ ویکسین لگوانے کی سخت ہدایت
4 November 2026
وفاقی وزیر صحت نے اسلام آباد کے شہریوں کیلئے ہیلتھ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا آفتتاح کردیا
4 November 2026
غزہ میں زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر آدم حموی کانگریس کے رکن منتخب
4 November 2026
2050ء تک دنیا بھر میں کینسر کے کیسز میں 20.2 فیصد، اموات میں 39.3 فیصد اضافے کا خدشہ
4 November 2026