LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
تعلیمی بجٹ میں کٹوتی کے خلاف ڈنمارک میں ہزاروں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے امریکی ایوانِ نمائندگان میں نئی تاریخ رقم، ڈیموکریٹس کی 100 سے زائد خواتین کامیاب ٹرمپ کے مواخذے کیلئے ڈیموکریٹس کو مزید 13سینیٹرز کی حمایت درکار وفاقی آئینی عدالت: جے یو آئی کی مخصوص نشست سے متعلق اپیل خارج امریکی مڈٹرم انتخابات کے اثرات: سٹاک مارکیٹ میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ مولانا فضل الرحمان سے منسلک مدرسہ اختر العلوم کو غیر قانونی تعمیر پر نوٹس جاپان میں سیاحوں کی انوکھی حرکت، ٹوکیو کی سڑکوں پر سینکڑوں لاوارث بیگز، جرمانوں کی تیاری پنجاب کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش اور لو پریشر سے شہری پریشان سعودیہ کے بعد چین اور کویت کی 4.3 ارب ڈالر قرض رول اوور کی یقین دہانی اسلام آباد میں اپوزیشن کا مشترکہ محاذ: آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد اور کمیٹیاں بنانے کا اعلان، بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش سعودیہ کے بعد چین اور کویت کی 4.3 ارب ڈالر قرض رول اوور کی یقین دہانی پاک فوج کا ضلع نیلم کی شونٹر ویلی میں فری میڈیکل کیمپ، مریضوں کا معائنہ سعودیہ اور شام میں دفاعی تعاون کا معاہدہ، عالمی توانائی فراہمی کے تسلسل پر زور امریکی وسط مدتی انتخابات سے اے آئی صنعت کو بڑا سیاسی دھچکا سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

2050ء تک دنیا بھر میں کینسر کے کیسز میں 20.2 فیصد، اموات میں 39.3 فیصد اضافے کا خدشہ

Web Desk

4 November 2026

آسٹریلوی اور بین الاقوامی محققین کی ایک جامع عالمی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اگر موجودہ رجحانات برقرار رہے تو 2050ء تک دنیا بھر میں سروائیکل کینسر (رحم کے منہ کے کینسر) کے نئے کیسز میں 20.2 فیصد جبکہ اس بیماری سے ہونے والی سالانہ اموات میں 39.3 فیصد کا تشویشناک اضافہ ہو سکتا ہے۔

معروف طبی جریدے ‘نیچر میڈیسن’ (Nature Medicine) میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے لیے سائنسدانوں نے 1990ء سے 2023ء تک دنیا کے 204 ممالک اور علاقوں کے ڈیٹا کا تفصیلی جائزہ لیا۔ تحقیق کے مطابق سال 2023ء کے دوران عالمی سطح پر سروائیکل کینسر کے تقریباً 8 لاکھ 87 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 3 لاکھ 69 ہزار خواتین لقہِ اجل بنیں۔ ماہرین کے تخمینے کے مطابق 2050ء تک نئے سالانہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 10 لاکھ 80 ہزار اور اموات کی تعداد 5 لاکھ 22 ہزار تک پہنچ جائے گی۔

رپورٹ میں خاص طور پر سب صحارا افریقہ (Sub-Saharan Africa) کو سب سے زیادہ متاثرہ خطہ قرار دیا گیا ہے، جہاں 2050ء تک کیسز میں 88.7 فیصد اور اموات میں 95.4 فیصد کا ہولناک اضافہ متوقع ہے۔ محققین نے انتباہ جاری کیا ہے کہ سہولیات میں تفاوت کے باعث دنیا کے 7 جائزہ شدہ خطوں میں سے کوئی بھی 2050ء تک عالمی ادارہ صحت (WHO) کے طے کردہ کینسر کے خاتمے کے ہدف حاصل نہیں کر سکے گا۔ ماہرین نے ہیومن پیپیلوما وائرس (HPV) ویکسینیشن اور بروقت سکریننگ کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔