چین میں 13ویں انٹرنیشنل آرمی کیڈٹس ویک، پاکستانی کیڈٹس نے سلور میڈل جیت لیا
Web Desk
6 November 2026
چین کی آرمی انجینئرنگ یونیورسٹی نانجنگ میں منعقدہ 13ویں انٹرنیشنل آرمی کیڈٹس ویک میں پاکستانی کیڈٹس نے اپنی پیشہ ورانہ اور ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے بین الاقوامی ٹیموں میں پہلی اور مجموعی مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے سلور میڈل اپنے نام کر لیا ہے۔ مقابلوں میں چین سمیت 11 ممالک کی فوجی اکیڈمیوں کی 29 ٹیموں نے شرکت کی، جہاں پاکستان کے کالج آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرنگ (EME) کے کیڈٹس نے “باکسر اَن مینڈ گراؤنڈ وہیکل” نامی پروجیکٹ پیش کر کے کانسیپٹ اینڈ پیپر کیٹیگری میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ اس عالمی مقابلے میں میانمار، آذربائیجان، سنگاپور، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، مصر اور ویتنام جیسے ممالک کے کیڈٹس شامل تھے، جہاں پاکستانی ٹیم نے اپنی جدید قابلیت اور عسکری مہارت کا مظاہرہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان
6 November 2026
سلامتی کونسل میں پاکستان کا صدارتی بیانیہ منظور، جنگوں کے دوران سفارت کاری پر زور
6 November 2026
پاکستان کا بیرونی قرض ایک دہائی میں دوگنا ہو کر 135.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، چین سب سے بڑا قرض دہندہ
6 November 2026
بابا گرو نانک کا 557 ویں جنم دن، پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول دی
6 November 2026
پنجاب کی عدالتوں میں ڈیڑھ ارب روپے کا جعلی کورٹ فیس ٹکٹس سکینڈل بے نقاب
6 November 2026
پاکستان اور تاجک افواج کی مشترکہ انسدادِ دہشتگردی مشق دوستی سوئم کامیابی سے مکمل
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسٹیٹ لاؤنج کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
6 November 2026
ایران نے جوہری تنازع پر تجاویز قطر کے توسط سے امریکا کو بھجوا دی
6 November 2026