وفاقی وزیر صحت نے اسلام آباد کے شہریوں کیلئے ہیلتھ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا آفتتاح کردیا
Web Desk
4 November 2026
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن میں ہیلتھ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے، جس کے تحت شہریوں کی سہولت اور فوری ازالے کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1166 متعارف کرا دیا گیا ہے۔ نئے خودکار نظام کے تحت اسلام آباد کے شہری وزارتِ صحت اور اس کے تمام ذیلی اداروں و اسپتالوں سے متعلق اپنی شکایات براہِ راست کال کے ذریعے درج کرا سکیں گے، جس سے دفتری چکر کاٹنے کا خاتمہ ہوگا۔ وزارت میں قائم کردہ مرکزی ڈیش بورڈ کے ذریعے وفاقی وزیرِ صحت خود تمام شکایات کی منتقلی، متعلقہ افسران کی کارروائی اور مسائل کے حل کے مراحل کی براہِ راست مانیٹرنگ کریں گے۔ یہ سسٹم نہ صرف اسپتالوں میں سروس ڈیلیوری کا قابلِ سراغ ریکارڈ مرتب کرے گا بلکہ شہر کے مختلف علاقوں میں درپیش بيماریوں اور صحت کے چیلنجز کی نشاندہی میں بھی مدد فراہم کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
غزہ میں زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر آدم حموی کانگریس کے رکن منتخب
4 November 2026
2050ء تک دنیا بھر میں کینسر کے کیسز میں 20.2 فیصد، اموات میں 39.3 فیصد اضافے کا خدشہ
4 November 2026
نیویارک میں خسرہ کی وباء شدت اختیار کر گئی، 30 سال بعد پہلی موت
4 November 2026
ادویات پر 2D بارکوڈ کے نفاذ میں تاخیر، ڈیٹا جمع نہ کرانے والی کمپنیوں کے پیداواری یونٹس سیل کرنے کا فیصلہ
3 November 2026
ٹانک میں 4 پولیو ورکرز کے اغوا پر تشویش: گورنر خیبرپختونخوا کا بحفاظت بازیابی کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ
3 November 2026
ضلع مہمند میں پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، ایلیٹ فورس کے 2 جوان شہید، 1 زخمی
3 November 2026
کتے کے کاٹے کا مریض تشویشناک حالت کے باوجود میو ہسپتال سے فرار
2 November 2026
لاہور میں سموگ اور وائرسز کا حملہ، 7 روز میں 35 ہزار سے زائد مریض رپورٹ
2 November 2026